زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
فصل بیمہ پر پریمیم سبسیڈی
Posted On:
19 MAR 2021 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی:19،مارچ، 2021: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) اور تنظیم نو کے موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم (آر ڈبلیو بی سی آئی ایس)کے تحت مخالف انتخاب،سازگار آب وہوا کے مطابق فصلوں کی کاشت میں تضادات کی وجہ سے اعلیٰ پریمیم کے نرخوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے خریف سیزن 2020 سے پریمیم سبسیڈی کا مرکزی حصہ (شمال مشرقی ریاستوں کیلئے 90:10 اور بقیہ ریاستوں کیلئے 50:50) ان علاقوں/ فصلوں کیلئے فراہم کیاجائیگا جن کی مجموعی پریمیم شرح آبپاشی والے علاقوں /فصلوں کیلئے 25فیصداور غیرآبپاشی والے علاقوں/فصلوں کیلئے 30فیصدتک ہے۔ اگرچہ اس سے ابتدائی طور پرریاستی حکومتوں کی ذمہ داریوں پر اثر پڑتا ہے تاہم اس سے زیادہ پریمیم نرخوں کی وجوہات/ اسباب کی جانچ پڑتال اور پیداوار کے اعداد وشمار کو جمع کرنے، کاشتکاروں کو فصلوں کی تنوع کوایڈجٹسٹ کرنے وغیرہ میں مناسب اصلاحی اقدامات کرنے میں مدد / حوصلہ افزائی ہوگی۔ ریاستی حکومتوں کے ذریعے اس اسکیم کےتحت زیادہ سے زیادہ فصلوں کا احاطہ کرنے کیلئے موجودہ موسم کے حالات کی بنیاد پر خطرہ منتخب کرنے کیلئے آزادی دی گئی ہے۔
مزید برآں نیشنل رینفیڈ ایریا اتھارٹی (نی آر اے اے) سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے نفاذ کے سلسلے میں آپریشنل اُمور کا مطالعہ کریں اور بیشتر کمزور اضلاع کیلئے عمل درآمد کی مؤثر حکمت عملی کی سفارش کریں۔
متعدد حلقوں بشمول کسان تنظیموں/ حکومت کی جانب سے موصولہ درخواستوں/ نمائندگیوں کی بنیاد پر کسانوں کو اپنے خطرات کا جائزہ لینے کیلئے متبادل فراہم کرنے اور اس کے مطابق فصل بیمہ کے مسئلے پر فیصلہ لینے کیلئے ان اسکیموں کو خریف سیزن 2020 سے کسانوں کیلئے رضاکارانہ بنایا گیا ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2827
(Release ID: 1706395)
Visitor Counter : 134