پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایم آر پی ایل نے آزادی کا امرت مہوتسو سیمینار کی میزبانی کی

Posted On: 19 MAR 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19 مارچ       منگلور ریفائنری اور سینٹ الائوسس کالج ، منگلور نے "سبزی ایندھن کے ساتھ پائیدار کل کے لئے جدوجہد" کےعنوان سے ایک سیمینار کی مشترکہ طور پر میزبانی کی۔ یہ سیمینار وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی جانب سے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال  کے موقع پر "آزادی کا امرت مہوتسو" کے طور پر منائی جانے والی سرگرمیوں کے سلسلے کا حصہ تھا۔

اس موقع پر آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے ، پی اینڈ این جی کے سکریٹری جناب ترون کپور نے اپنے تعارفی  خطبے میں ، آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی اہمیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے ملک میں توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب  ایم وینکٹیش منیجنگ ڈائریکٹر ایم آر پی ایل نے تعارفی کلمات پیش کیے ۔

اس سیمینار کی نظامت ایم آر پی ایل کے ڈائریکٹر ریفائنری جناب سنجے ورما نے کی۔ انہوں نے پائیداری کے موضوع کو متعارف کرایا اور آئندہ نسلوں کے لئے زمین کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر ارون اسلور ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، سورتھکل میں صدر شعبہ برائے کیمسٹری ، منگلور کے سی آئی آئی کے سابق چیئرمین جناب پرکاش کلبھاوی ، ایم آر پی ایل کی ڈائریکٹر فنانس محترمہ پومیلا جسپال اور ایم آر پی ایل کے گروپ جنرل منیجر ٹیکنیکل سروسز جناب شیام کامت نے مرکزی عنوان سے متعلق اہم موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے۔

سیمینار کا اختتام سوال وجواب کی نشست کے ساتھ ہوا ، جس میں سامعین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ایم او پی این جی اور آئل انڈسٹری کے اعلی حکام اور عہدیدار موجود تھے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 U-2801



(Release ID: 1706302) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi