خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بچوں اور خواتین میں ناقص تغذیہ

Posted On: 19 MAR 2021 2:47PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (NFHS-4) کے مطابق این ایف ایچ ایس-3 کے مقابلے، این ایف ایچ ایس-4 میں دیہی علاقوں میں ٹھٹھرنا اور کم وزن کے رواج جیسے ناقص غذا اشاریوں میں کمی آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں 15 سے 49 سال کی عمر کے زمرے (گروپ) کی خواتین میں خون کی کمی کے رواج میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ناقص غذا ایک کثیر رخی مسئلہ ہے جو کئی جینرک عوامل کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ حاملہ خواتین میں خون کی کمی نے نوزائیدہ بچوں کے لئے پیدائش کے دوران کم وزن کے خطرے کو بڑھادیا ہے۔

حکومت نے خواتین اور بچوں میں خون کی کمی اور تغذیہ کے بندوبست کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن کے ری پروڈیکٹو اور بچوں کی صحت کے پروگرام کے تحت بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ نیز خون کی کمی سے پاک بھارت کے لئے حکمت عملی اور معصوم ونوجوان بچوں کو مناسب خوراک فراہم کرنے کو فروغ دینے کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لئے بھی حکومت نے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

ویلیج ہیلتھ اور تغذیے کے دن اور ماں اور بچہ کے تحفظ کے کارڈ بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماوؤں میں تغذیہ کی تشویش اور مسئلے سے نمٹنے کے لئے خواتین اور بچوں کی وزارت اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی مشترکہ پہل ہیں۔

 

    ش ح، ح ا، ع ر

19-03-2021

                                                                                                                U-2778



(Release ID: 1706278) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Telugu