صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند اور جمہوریہ چلی کے صدر کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو

Posted On: 19 MAR 2021 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19 مارچ       صدر جمہوریہ ہندجناب  رام ناتھ کووند نے آج (19 مارچ ، 2021)جمہوریہ چلی کے صدر جناب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جمہوریہ چلی کے صدر جناب سیبسٹین پنیرا ایکنک  سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران صدر جمہوریہ ہند نے 2019 میں چلی کے اپنے دورے کا ذکر کیا اور اس دورے کے دوران انہیں  اور ان کے وفد کی گرمجوشی سے  مہمان نوازی کے لیے  صدر پنیرا کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس دورے کے بعد ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اورکووڈ – 19 کے بعد ہندوستان اور چلی کے مابین ترجیحی تجارت کے معاہدے کی دوسری توسیع سمیت دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔ صدر پنیرا نے ہندوستان کے دورے پر آنے کی اپنی خواہش کا ایک بار پھر اظہار کیا۔

ہندوستان اور چلی کے مابین زبردست صلاحیتوں کی شناخت کرتے ہوئے ، خاص طور پر تجارت اور کامرس کے شعبے میں ، دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں رفتار کو برقرار رکھنے کے  عزم کا اعادہ کیا۔

صدرجمہوریہ ہند نے چلی کے عوام کی فلاح اور صحت کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (19.03.2021)

U-2797



(Release ID: 1706238) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi