ریلوے کی وزارت
فرسٹ اے سی تھری ٹائر ایکنامی کلاس کوچ کا آغاز
Posted On:
19 MAR 2021 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی19،مارچ2021
ریلوے کوچ فیکٹری، کپور تھلہ نے حال ہی میں ہندوستانی ریلوے کے پہلے پروٹوٹایپ لنک ہوف مین بچ (ایل ایچ بی) اے سی تھری ٹائر اکنامی کلاس کوچ شروع کی ہے۔ اس کا ٹرائل یعنی آزمائش بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی گئی ہے۔
ایل ایچ بی ، اے سی تھری ٹائر کوچ کی یہ ایک نئی قسم ہے جس کی بہت سی خصوصیتیں ہیں جن میں 83 برتھ، مسافروں کی صلاحیت میں اضافہ، ہندوستانی اور مغربی طرز کی لیواٹریوں (بیت الخلا) کی بہتر ڈیزائنگ، مڈل اور اپر برتھ کے ہیڈ روم میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔
راجدھانی، شتابدی، ڈورنٹو اور جن شتابدی وغیرہ کو چھوڑ کر ضروری منظوری کے بعد ان ایل ایچ بی اکنامی کلاس کے کوچیز کو تمام میل، ایکسپریس ٹرینوں میں شامل کیا جائے گا، جو ایل ایچ بی کوچیز کے ساتھ چل رہی ہیں۔مسافروں کو زیادہ آرام دینے کے لئے ہندوستانی ریلوے کی جانب سے دیگر بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔
یہ اطلاع ریلوے، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک وعوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
19-03-2021
U-2774
(Release ID: 1706196)
Visitor Counter : 182