وزارت خزانہ
انکم ٹیکس کے محکمہ نے تمل ناڈو میں چھاپے ماری کی
Posted On:
19 MAR 2021 12:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 /مارچ 2021 ۔ تمل ناڈو اور پڈوچیری میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے کی جارہی انتخابی نگرانی کے دوران انکم ٹیکس کے محکمہ نے 16 مارچ 2021 کو چنئی میں پانچ احاطوں میں چھاپے ماری کی کارروائی کی۔
یہ پانچوں احاطے پانچ اداروں کے ہیں، جو اپنے مستقل کاروبار کے علاوہ کیش ہینڈلرس کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔ اس کارروائی میں 5.32 کروڑ روپئے کی نقدی ضبط کی گئی ہے۔
ایک علاحدہ پیش رفت میں، انکم ٹیکس کے محکمہ نے متعدد ریاستوں کی حکومتوں کو دھاگے کے کاروبار اور پی پی ای کٹس، بیگ اور بے بی کیئر کٹس کی سپلائی میں مصروف عمل ایک تجارتی گروپ پر 17 مارچ 2021 کو چھاپے ماری اور ضبطی کی کارروائی کی۔ ٹیروپور، دھاراپورم اور چنئی میں آٹھ احاطوں میں چھاپے ماری کی گئی۔
چھاپے ماری سے پتہ چلا کہ یہ گروپ خرید اور دیگر اخراجات کو بڑھاکر فائدے کو دبانے کے کام میں ملوث ہے۔ اس طرح کی غیراعلانیہ آمدنی کا استعمال زمین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کی توسیع کے لئے کیا گیا ہے۔
اس چھاپے ماری کے نتیجے میں 11.50 کروڑ روپئے کی غیراعلانیہ نقدی ضبط کی گئی ہے اور اب تک کل 80 کروڑ روپئے کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ مزید جانچ کی کارروائی جاری ہے۔
بڑی مقدار میں بے حساب نقدی کی ضبطی انتخابات میں اس کے استعمال کے امکان کو کم کرے گی اور ریاست تمل ناڈو میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں مدد کرے گی۔ انکم ٹیکس کے محکمہ نے اپنی نگرانی بڑھادی ہے اور مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوران نقدی کے نقل و حمل پر قریبی نظر رکھ رہا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2783
19.03.2021
(Release ID: 1706187)
Visitor Counter : 163