خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

سیکس ورکرس کے لئے بازآبادکاری کی پالیسی

Posted On: 19 MAR 2021 2:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 /مارچ 2021 ۔ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت اُجولا اسکیم  کا نفاذ کرتی ہے، جو کہ ٹریفکنگ (انسانوں کی غیرقانونی تجارت) کی روک تھام اور بچاؤ، تجارتی طریقے پر جنسی استحصال کے لئے اسمگل کئے گئے متاثرین کی بازآبادکاری اور انھیں سماج کے اصل دھارے میں لانے کی ایک جامع اسکیم ہے۔ اس کے لئے جو حفاظتی اور بازآبادکاری کے مقصد سے گھر بنائے گئے ہیں ان میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، جن میں کھانا، کپڑا، طبی نگہداشت، قانونی مدد، بازیاب کرائے گئے بچوں کے لئے تعلیم اور انھیں کسب معاش کا متبادل فراہم کرنے کے لئے پیشہ وارانہ تربیت شامل ہیں۔

یہ اطلاع خواتین و اطفال بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2787

19.03.2021


(Release ID: 1706186)
Read this release in: English , Marathi , Bengali , Telugu