وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے انرجی سوراج یاترا بس کی سواری کی


آتم نربھر بھارت کے ہدف کے حصول کے لئے توانائی کے شعبہ میں خودکفالتی بیحد ضروری: جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘

Posted On: 19 MAR 2021 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 /مارچ 2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج اپنی رہائش گاہ سے اپنے دفتر تک انرجی سوراج یاترا بس کی سواری کی۔ بس کے اندر سارا کام شمسی توانائی کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے اور اس میں دفتر اور گھر سے متعلق ہر سہولت دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم اس موقع پر آئی آئی ٹی ممبئی کے پروفیسر ڈاکٹر چیتن سنگھ سولنکی کے ساتھ تھے، جنھوں نے اس طرح کی بس کے بارے میں سوچا اور اس کی تعمیر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015THV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VN15.jpg

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مضمر ڈھانچہ میں اسکولوں اور کالجوں میں شمسی توانائی کا استعمال کرنے کے لئے لائف اسکلس دیا جاسکتا ہے۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ پائیداری کے لئے آب و ہوا کی تبدیلی کے تئیں بیداری ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں خودکفالت، آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کا ایک لازمی جزو ہے۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سنگین اور خوفناک آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر انرجی سوراج یاترا کو 100 فیصد شمسی توانائی کو اپنانے کی سمت میں عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس انوکھی پہل کے لئے پروفیسر سولنکی کی ستائش کی۔

شمسی توانائی کو اپنانے کے عمل کو عوامی تحریک کی شکل دینے کے مشن کے تئیں پابند عہد ڈاکٹر چیتن سنگھ سولنکی نے 2030 تک گھر نہیں جانے اور شمسی بس میں رہنے اور سفر کرنے کا عزم کیا ہے۔ بس میں سونے، کام کرنے، کھانا پکانے، نہانے، میٹنگ اور ٹریننگ سمیت روزمرہ کی سبھی سرگرمیوں کو انجام دینے کی سہولت ہے۔ بس میں 3.2 کلوواٹ کا شمسی پینل اور 6 کلوواٹ کی بیٹری اسٹوریج نصب کی گئی ہے۔

انرجی سوراج یاترا کا آغاز سال 2020 میں ہوا اور اس کا سلسلہ 2030 تک جاری رہے گا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پروفیسر سولنکی کی حال ہی میں مدھیہ پردیش کے شمسی توانائی کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر عزت افزائی کی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2782

19.03.2021



(Release ID: 1706185) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi