نیتی آیوگ

اٹل اختراعی مشن، اے ڈبلیو ایس ہندوستان میں ایجوکیشن ٹکنالوجی اسٹارٹ اپس کے ساتھ کلاؤڈ اسکلنگ کو بڑھانے اور اختراع کو تیز کرنے کے لئے اشتراک کرے گا

Posted On: 18 MAR 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی18،مارچ2021

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ اور ایمزون ویب سیریز (اے ڈبلیو ایس) نے آج نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ کلاؤڈ کمپیوٹینگ ہنرمندی کے ساتھ اسکول کے طلبا کو بااختیار بنا کر ہندوستان میں اختراع اور صنعت کاری ایکو سسٹم کو مستحکم کیا جاسکے اور صنعت کاروں کو اس قابل بنایا جاسکے کہ وہ کلاؤڈ پر اختراعی تعلیمی ٹکنالوجی ای ڈی ٹیک سالیوشنس بنایا جاسکے۔

نیتی آیوگ اور ایمزون انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے آئی ایس پی ایل) کے درمیان ایک اسٹیٹمنٹ آف ان ٹینٹ پر دستخط کئے گئے، جو ہندوستان میں اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ سروسز کی دوبارہ فروخت اور مارکیٹنگ انجام دیتا ہے اور ٹولز فراہم کرے گا تاکہ طلبا میں سیکھنے کا شوق بڑھے اور وہ کلاؤڈ پر سالیوشن تشکیل دیں۔

اے آئی ایم، اے ڈبلیو ایس ای ڈی اسٹارٹ کو بھی اپنائے گا جو ایک ورچوئل اسٹارٹ اپ ایکسی لیٹر پروگرام ہے، جو ای ڈی ٹیک اسٹارٹ اپس کو اختراعی ٹیچنگ اور لرننگ سالیوشنس کو فروغ دے سکے گا۔

.............................

 

      ش ح، ح ا، ع ر

 

                                                                                                                U-2747



(Release ID: 1706044) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu