ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل  مصنوعات کے فروغ کی اسکیم

Posted On: 18 MAR 2021 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی18،مارچ2021

21-2020 کے مرکزی بجٹ اعلانیے میں میگا سرمایہ کاری ٹیکسٹائلز پارکس کے قیام کی اسکیم کو شروع کرنا بھی شامل ہے۔ اگلے تین سال کے اندر سات بڑے ٹیکسٹائل پارکس قائم کئے جائیں گے۔یہ پارکس ٹیکسٹائل صنعت کو اس قابل بناسکیں گے کہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ جاتی بنے۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرے اور روزگار پیدا کرنے کو تقویت دے۔ یہ اسکیم برآمدات میں عالمی چمپئنز کی تشکیل کی راہ ہموار کرسکے گی۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ٹیکسٹائلز کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری جواب میں دی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی مدت میں 10683 کروڑ روپے کی پروڈکشن سے جڑی سرمایہ کاری اسکیم میں ایم ایم ایف کا اضافہ کیا جارہا ہے اور تکنیکل ٹیکسٹائلز سیکٹر کا اعلان بھی کیا گیا ہے جو برآمدات میں عالمی چمپئنز کی تشکیل کی راہ ہموار کرے گا اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں گھریلو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوسکے گا۔

بھارت سرکار ٹیکسٹائل کے شعبے کے فروغ کے لئے بہت سی اسکیمیں بھی لاگو کررہی ہے۔ ان میں پاور لوم سیکٹر (پاور- ٹیکس) کی ترقی کے لئے ترمیم شدہ ٹکنالوجی اپ گریشن فنڈ اسکیم (اے- ٹی یو ایف ایس) تکنیکل ٹیکسٹائلز کے لئے اسکیمیں، مربوط ٹیکسٹائل پارکس (ایس آئی ٹی پی) کے لئے اسکیم، ایس آئی ٹی پی (ایس اے جی اے ایم) کے تحت ایپاریل مینوفیکچرنگ یونٹس کے لئے اضافی گرانٹس کے لئے اسکیم شامل ہے۔

...............................................................

 

       ش ح، ح ا، ع ر

 

                                                                                                                U-2745



(Release ID: 1706042) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Bengali