قبائیلی امور کی وزارت
وَن دھن وِکاس یوجنا کے تناظر میں منی پور ایک ماڈل ریاست کے طورپر اُبھری ہے
Posted On:
18 MAR 2021 5:23PM by PIB Delhi
ون دھن وکاس یوجنا ایک ایسا پروگرام ہے ، جس کے ذریعے ون دھن مراکز قائم کرکے چھوٹی جنگلاتی مصنوعات کی قدر وقیمت ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد جنگلات پر مبنی قبائل برادری کی روزی روٹی کو فروغ دینا ہے۔ون دھن ٹرائبل اسٹارٹ اپ پروگرام ایک ایسی اہم اسکیم ہے، جس کا مقصد روزگار میں اضافہ کرنا اور قبائلی آبادی کی آمدنی کے ذرائع پید اکرنا ہے۔اس اسکیم کے تحت چھوٹی جنگلیاتی مصنوعات (ایم ایف پی)کی کم از کم معاون قیمت پر مارکیٹنگ اور ایم ایف پی کے لئے ویلو چین کو فروغ دیا جانا ہے۔
ٹرائیفیڈ (ٹی آر آئی ای ایف ای ڈی)چونکہ قبائلی خطے میں بہتری لانے کے لئے ایک نوڈل ایجنسی کے طورپر کام کررہی ہے۔ اس لیے اس کی طرف سے اس تعلق سے متعدد پروگراموں کا نفاذ اور اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ ان اقدامات کا اہم مقصد آتم نر بھر ابھیان کے تحت –گو ووکل فار لوکل گو ٹرائبل –میرا ون ، میرا دھن، میراادھم کے تحت ہندوستان کو خود کفیل بنانا ہے۔
منی پور ایک ایسی ریاست کے طورپر اُبھری ہے، جہاں ون دھن پروگرام مقامی قبائل کے لئے روزگار کے اہم ذرائع کے طورپر اُبھرا ہے۔ اکتوبر 2019ء سے کہ جب سے ریاست میں اس پروگرام کا آغاز ہوا ہے، اب تک 100 ون دھن وکاس مراکز قائم ہوچکے ہیں۔ ان میں 1500 ایس ایچ جی ہے اور ان سے ایسے 30000قبائلی کاروباریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، جو چھوٹی جنگلی مصنوعات کو اکٹھا کرنے ، پروسیسنگ اور پیکیجنگ کا کام کررہے ہیں، ان مراکز کے ذریعے ان مصنوعات کی نہ صرف مارکیٹنگ کی جارہی ہے، بلکہ اس سے ان کی قدر وقیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
چونکہ ریاستی حکومت ہر سطح پر شراکت داری اور سرگرم تعاون کررہی ہے، منی پور میں ون دھن مراکز باقی ماندہ ملک کےلئے ایک ماڈل کاروبار کی شکل اختیا ر کرچکے ہیں۔اس سلسلے میں نوڈل آفس دوسری تمام معاون اور نفاذ والی ایجنسیوں ، ضلع انتظامیہ اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیم میٹنگوں ، ورکشاپ، تربیت، متعدد کلسٹر وائز ٹریننگ؍ہنرمندی اور این ٹی پی ایف کی قدرو قیمت میں اضافے اور کاروباری نظم کے ذریعے ہر سطح پر کام کررہی ہے اور اس کے لئے وہ ضلع سطحی پر موجود کمپنیوں جیسے زنگرن فوڈز ، میرا فوڈز، کنگلا فوڈز اور تھنگجم ایگرو انڈسٹریز (لِکلا) کے تعاون سے اس طرح کے پروگراموں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد بھی کررہی ہے۔
ون دھن کیندر کے ممبران میں ٹول کِٹس کی تقسیم کے ذریعے اضافی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ان آلات؍اوزاروں کی تقسیم میں بنیادی اوزار ؍آلات جو ایم ایف پی کی قدرو قیمت میں اضافے کےلئے ضروری ہے۔ جیسے کوکنگ پوٹ، اسٹوو، لائٹر، چاقو، ٹوکری، وزن کرنے والی مشین، پیک کرنے والی مشین، گرِنڈر، ڈرائنگ مشین، کنٹینر ، بوتل، چمچے، ایپرون، کیپ، دستانے اور ماسک وغیرہ بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ غذائی تحفظات اور معیارات پر بھی خصوصی زور دیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں قدر وقیمت والی مصنوعات کی پیکیجنگ اور پرکشش برانڈنگ پر بھی زور دیا جاتا ہے۔
اس تاریخ تک 77 ون دھن کیندر اپنا کام شروع کرچکے ہیں اور انہوں نے اپنی مصنوعات بھی لانچ کردی ہیں۔اس پورے عمل کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس سے بازار تک رسائی کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ متعدد قبائلی کاروباریوں میں سے بہت سے لوگ اب براہ راست بازار سے جڑ چکے ہیں۔ منی پور ون دھن نیچورل سی سی پور برانڈ کے نام سے ون دھن کی مصنوعات میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج موجود ہے،جیسے فروٹ کینڈی، جیم جوس اور اسکوائس ، مصالحہ جات، اچار، بانس سے بنی ہوئی مصنوعات شامل ہیں۔ تقریباً 144 منی پور ون دھن مصنوعات ٹرائیفیڈ؍ ٹرائبس انڈیا پر موجود ہے۔ منی پور وھن کی قدرتی مصنوعات اب ٹرائبس انڈیا اور ٹرائیفیڈ کی مارکیٹ پلیس کی توسط سے ملک کے 13اہم شہروں کی ریٹیل مارکیٹ میں داخل ہوچکی ہیں۔
در حقیقت 14 اضلاع کا ون دھن وکاس کیند ر ایک ریاستی سطح کی نمائش –ایم اے آئی –اون2021 میں شرکت کررہے ہیں، جو امپھال میں 16 مارچ سے 22 مارچ 2021ء تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا افتتاح عزت مآب وزیر اعلیٰ منی پور کے ہاتھوں عمل آیا ہے۔
ان مصنوعات کی فروغ میں اضافے سے قبائلی عوام کی زندگیوں میں جہاں بہتری آئی ہے، وہیں ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر اس بات کا ذکر کیا جانا ضروری ہے کہ ایسا تمام متعلقہ لوگوں کی ایماندارانہ کوششوں سے ممکن ہوسکا ہے۔ ایم ایف پی کے ذریعے ایماندارانہ کوششوں اور اس کے عزم ، ساتھ ہی قبائلی کاروباریوں کے ساتھ مل کر اجتماعی کام کرنے کی وجہ سے نہ صرف پائیدار مصنوعات کی تیاری میں کامیابی ملی ہے، بلکہ اس کی قدرو قیمت ، پیکیجنگ ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ میں بھی زبردست فائدہ ہوا ہے۔ اس میں نوڈل دفاتر کے ساتھ ریاستی حکومت کا تعاون بھی شامل رہا ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کے اقدامات کو زبردست کامیابی ملی ہے۔
*************
ش ح۔ ۔ ن ع
(19.03.2021)
(U: 2754)
(Release ID: 1705985)
Visitor Counter : 194