خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
کووڈ-19 وبائی مرض کے بعد صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات
Posted On:
18 MAR 2021 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 مارچ : حکومت آنگن واڑی خدمات کے تحت اضافی غذائیت پروگرام نیز نوجوان لڑکیوں کے لیے مستفیدین کے مختلف زمروں کے لیے اسکیم کو نافذ کررہی ہے، تاکہ خواتین اور بچوں کی غذائیت کی صورت حال کو بہتر بنایا جاسکے۔کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران آنگن واڑی مستفیدین کے لیے مستقل غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مستفیدین کو غذائیت کی فراہمی ان کے گھروں پر پر 15 دن میں ایک بار آنگن واڑی ورکروں کے ذریعے کریں۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مابعد کووڈ-19 تولیدی، زچگی، نوزائیدہ، بچوں، نو عمروں کی صحت کے علاوہ غذائیت کی فراہمی پر رہ نما نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشن موڈ خدمات جیسے بڑے پیمانے پر وٹامن اے پروفیلیکسس، اینٹیسیفائیڈ ڈائریا کنٹرول فورٹ نائٹ (آئی ڈی سی ایف)، نیشنل ڈی ورمنگ ڈے (این ڈی ڈی) اور انیمیا کو متبادل میکنزم سے مقامی حالات لحاظ سے ضروری خدمات اور اشیاء کی گھریلو فراہمی وغیرہ کی جائے۔ صحت کارکنوں کے ذریعے ترمیم شدہ وی ایچ ایس این ڈی اور گھریلو دوروں کے ذریعے آؤٹ ریچ خدمات کا تسلسل بفر زون اور گرین زون سے باہر کے علاقوں میں تجویز کیا گیا تھا۔ کووڈ کارکنوں کے معمول کے دوروں کے ذریعے کنٹینٹمنٹ اور بفر زون میں سرگرمیوں کی سفارش کی گئی تھی۔ آئی ایف اے، او آر ایس، جیسی ضروری ادویات کیلشیم اور زنک کنٹینمنٹ زون میں گھر گھر پہنچائے گئے ہیں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خدمات کی فراہمی کے بارے میں خصوصی رہ نمائی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انیمیا، تغذیہ بحالی مراکز (این آر سی)، خصوصی نوزائیدہ نگہداشت یونٹ (ایس این سی یو) سے متعلق آؤٹ ریچ خدمات کے نفاذ کے بارے میں ویبینار منعقد کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ترقی خواتین و اطفال محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 2740
(Release ID: 1705948)
Visitor Counter : 121