کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے نےایم ایس ایم ایز کی برآمدات کی صلاحیتوں کے استعمال کیلئے این ایس آئی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2021 2:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18،مارچ، 2021:زرعی اور ڈبہ بند خوراک پروڈکٹس کی برآمدات سے متعلق ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے کل 17 مارچ 2021 کو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے ذریعے تیار زرعی اور ڈبہ بند خوراک مصنوعات کی برآمدات کے امکانات کے استعمال پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایس آئی سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
اس مفاہمت نامے کے مطابق تعاون کے اہم شعبوں میں اے پی ای ڈی اے سے رجسٹرڈ اراکین کو این ایس آئی سی کے سبھی اسکیموں کے تحت تعاون میں اہل بنانا شامل ہے۔ مفاہمت نامے میں ٹیکنالوجی، ہنرمندی، معیاری پیداوار اور بازار تک رسائی جیسے معاملوں کے حل پر ایم ایس ایم کی ترقی کو یقینی بنانے کی بات بھی ہے۔
کامرس کی وزارت کے تحت اے پی ای ڈی اے اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت این ایس آئی سی کے درمیان تعاون کا مقصد ایم ایس ایم ای کلسٹروں کیلئے آلودگی سے پاک اور مستقل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرنےمیں تعاون دینا ہےتاکہ اکائیاں پائیدار اور آلودگی سے پاک پیداوار کے طریقہ کار اور مصنوعات کو اپنا سکیں۔
اے پی ای ڈی اے اور این ایس آئی سی، بی2بی اور بی2سی میلوں سمیت ہندوستان اور بیرون ملک منعقد کیے جانے والے میلوں میں ایم ایس ایم ای کی شراکت داری میں تعاون دیں گے اور بین الاقوامی تجارت کی ترقی اور فروغ میں پختہ طور پر تعاون کریں گے۔
اس مفاہمت نامے پر اے پی ای ڈی اے کے سکریٹری ڈاکٹر سدھانشور اور این ایس آئی سی کے ڈائریکٹر (پی اینڈ ایم) جناب پی اودے کمار نے دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ ایک ساتھ کام کرکے دونوں اداروں کی مہارت کا استعمال کرنے کیلئے کیا گیا تاکہ اسٹیک ہولڈرس کو بہتر قیمت دینے کیلئے زراعت اور متعلقہ سیکٹروں کے شعبوں کے مفاد میں سرگرمیاں ساتھ ساتھ چلائی جاسکیں۔
اے پی ای ڈی اے کے مختلف سیکٹروں میں مختلف اسٹیک ہولڈرس کی صلاحیت کی توسیع کیلئے پیشہ ور اور مہارت والے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے اجتماعی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کررہا ہے اور زراعت کی ترقی کیلئے شناخت شدہ مسائل کو سلجھانے کیلئے حل پیش کر رہا ہے۔ اے پی ای ڈی اے بھارت سرکار کے ذریعے 2018 میں اعلان کردہ زرعی برآمدات پالیسی (اے ای پی) کے تحت مقررہ مقاصد کے مطابق برآمدات بڑھانے کاکام کررہا ہے۔
اے پی ای ڈی اے ریاستی حکومتوں کے ساتھ اے ای پی لاگو کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ مہاراشٹر، اترپردیش، کیرل، ناگالینڈ ، تملناڈو، آّسام، پنجاب، کرناٹک، گجرات، راجستھان، آندھراپردیش، تلنگانہ، منی پور، سکّم، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش نے برآمدات کیلئے ریاستی مخصوص ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ دیگر ریاستوں کے ذریعے ایکشن پلان تیار کرنے کا عمل مختلف مرحلے میں ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2725
(ریلیز آئی ڈی: 1705930)
وزیٹر کاؤنٹر : 124