ایٹمی توانائی کا محکمہ

جوہری توانائی کے محکمہ نے بہار کے مظفرپور میں 100 بستروں والے کینسر اسپتال کو منظوری دی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 18 MAR 2021 4:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18ارچ 2021 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے محکمہ نے بہار کے مظفرپور میں 100 بستروں والے ایک اسپتال کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر تقریباً 198 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔

بہار سرکار نے بہار میں مظفرپور کے شری کرشن میڈیکل کالج میں 15 ایکڑ زمین جوہری توانائی کے محکمہ (ڈی اے ای) / ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) کو منتقل کی تھی۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ سماجی ذمے داری (سی ایس آر) اور عطیہ کے طور پر ملی رقم سے ایک 50 بستروں والا اسپتال اس سال پہلی فروری سے کھل گیا ہے۔ اس اسپتال میں درج ذیل سہولتوں کے ساتھ ٹاٹا میموریل سینٹر کے ڈاکٹر اپنی خدمات دے رہے ہیں:

  1. آنکولوجی او پی ڈی
  2. کیموتھیریپی کے لئے ڈے کیئر
  3. کینسر سرجری
  4. پریونٹیو آنکولوجی
  5. پیلی ایٹیو کیئر
  6. ٹیلی میڈیسن

وزیر موصوف نے بتایا کہ ٹی ایم سی نے بہار کےلئے پہلی آبادی پر مبنی کینسر رجسٹری کھولی ہے۔ ٹی ایم سی نے بہار سرکار کے تعاون سے ریاست کے پندرہ اضلاع میں کینسر بیداری اور اسکریننگ کیمپوں کا آغاز بھی کیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2733


(Release ID: 1705898) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi