کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ پرائیویٹ ایکویٹی اینڈ وینچر سرمایہ دارنئے اُفق کی طرف نیو انڈیا کے سفر میں ہمارے شراکت دار ہیں
تمام سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ قانون کی روح کو اپنائیں
انہوں نےکہا گھریلو سرمایہ کار دوردراز کے علاقوں میں جا سکتے ہیں،
جہاں اختراعات استعمال کی منتظر ہیں
Posted On:
17 MAR 2021 10:48PM by PIB Delhi
نئی دلی، 17؍مارچ، کامرس اور صنعت، ریلوے اور صارفین کے امور اورخوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ نیو انڈیا نئی توانائی کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور پرائیویٹ ایکویٹی اینڈ وینچر سرمایہ دار نئے اُفق کی طرف اس نئے سفر میں ہمارے شراکت دار ہیں۔ ہندوستان کی پرائیویٹ ایکویٹی اینڈ وینچر کیپٹل ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس 2021 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شراکت داری کے حقیقی جذبے سے کام کرنے کےلئے خوش ہیں تاکہ سرمایہ کار ، اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپٹل فنڈکو ہندوستا ن میں کام کرنے میں خوشی ہو۔
ملک کی ذہنیت کو بدلنے کے بارے میں وزیراعظم کے قول ‘‘ سوچ بدلو، دیش بدلو’’ کا حوالہ دیتے ہوئےجناب گوئل نے کہا کہ اگر ہم اپنے لوگوں کی ذہنیت بدل دیں، تو ہم ملک کی قسمت بدل سکتےہیں۔ وزیر موصوف نے تمام سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ قانون کی رو ح اور حدود پر عمل کریں اور پالیسیوں یا قوانین میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قابل پیش گوئی اور مستحکم پالیسی ماحول فراہم کرنے کی ہماری بہترین کوششوں کے باوجود ہمارے کچھ سرمایہ کار چالاکی اور جدت طرازی کے ذریعےضابطوں کے ساتھ فریب کرنے یا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں حکومت خامیوں کو دور کرنے اور تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ اگر لوگ ایمانداری سے قانون پر عمل کریں، تو معاملات کبھی خراب نہیں ہوں گے۔
جناب گوئل نے کہا کہ اسٹارٹ اپ فنڈنگ کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کار کافی اہم ہیں اور ملک میں ان کا خیر مقدم ہے، لیکن ان کی اپنی حدود کے ساتھ ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کار ملک کے دوردراز علاقوں، چھوٹے قصبوں اور شہروں تک ممکنہ طور پر جا سکتے ہیں ، جہاں پر بڑے پیمانے پر اختراع اور صلاحیت استعمال کے لئے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اسٹارٹ اپ آئیڈیاز کے متلاشی گھریلو سرمایہ کار بھی بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرسکتے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پرکہا ہے کہ یہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے، جس میں طاقت، اہلیت اور تیزی سے معاملا ت کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کی خواہشمند ہےاور نئے آئیڈیاز کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت اسٹارٹ اپ کو ترجیح دے رہی ہے اور مختلف ٹیکسوں میں استثنیٰ دے رہی ہے اور ترجیحی خریداری کے ذریعے مدد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے ہمارے اسٹارٹ اپس کی کامیابی کو ہمارے ملک کی کامیابی قرار دیا۔‘‘ہمارا ذہن کھلا ہے اور ہمارے دروازے ہمیشہ نئے آئیڈیاز اور فکر کے لئے کھلے ہیں۔ ہم شراکت داری کے حقیقی جذبے سے کام کرنے کے لئے خوش ہیں۔ ’’
انہوں نے ہندوستان کے ‘ 3ڈی ایڈوانٹیج’:مانگ، جمہوریت اور آبادی کا فائدہ، کےلئے سرمایہ کاروں کو مدعو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر ہم عوام کے بڑے طبقے کے لئے بہتر کر سکتے ہیں، جو بہتر معیار زندگی کی آرزو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ اگر آپ انڈیا، پر نظر ڈالیں تو اِن ہماری اختراع ہےڈی آئی ہماری ڈِسرپشن ہےاور اے ایشیا کےلئے ہے۔ ہم ایشیا میں جدت طراز اور ڈِسرپٹرس ہیں اور ہم سماج کےایک بڑے طبقے کی ترقی اور خوشحالی کو طے کر سکتے ہیں۔ آج نیو انڈیامستقبل کے بارے میں مزید توانائی اور جوش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم ایک روشن مستقبل کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ارب لوگ بہتر معیار زندگی کی آرزو کر رہے ہیں اور یہی ہمارے روز مرہ کے مسائل کے اختراعی حل کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ ’’
*************
( ش ح ۔ف ا۔ ک ا)
U. No. 2716
(Release ID: 1705742)
Visitor Counter : 138