پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بھارت- اسرائیلی جے وی آئی او سی فنرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ باہم مل کر بھارت کی ای-موبلٹی توقعات کو تقویت بہم پہنچائیں گے


ماروتی سوزوکی اور اشوک لے لینڈ نے جے وی کے ساتھ ایل آئی او پر دستخط کیے

Posted On: 17 MAR 2021 7:45PM by PIB Delhi

آج ، پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اسرائیل کے وزیر توانائی یووال اسٹینز کے ساتھ  انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (انڈین آئل) اور فنرجی کے مابین ایک مشترکہ کاروباری صنعت (آئی او سی فنرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ) کا آغاز ملاحظہ کیا۔ یہ سلسلہ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (انڈین آئل) اور ایک اسرائیلی اسٹارٹ اپ کمپنی فنرجی کے مابین استوار ہوا ہے، جو مخلوط لیتھیم –آئی او این اور ایلومینیم – ایئر /جست-ایئر بیٹری نظام بنانے سے متعلق ہے۔

گھریلو طور پر دستیاب ایلومینیم کے بنیاد پر یہ مشترکہ کاروباری صنعت ایلومینیم –ایئر سسٹم بھارت میں مینوفیکچر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت مستعمل ایلومینیم کی ری سائیکلنگ کی جائے گی، جس سے بھارت کو توانائی ضروریات کے معاملے میں آتم نربھر بننے میں مدد ملے گی۔ مذکورہ نئی بھارت- اسرائیلی مشترکہ صنعت کا ارادہ یہ بھی ہے کہ سبز موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ایندھن کے خلیوں اور اندرون ملک ہائیڈروجن ذخیرے کے انتظامات بھی فراہم کیے جائیں۔

مذکورہ اشتراک کا آغاز بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ماہ جولائی 2017 میں ان کے اسرائیل کے دورے کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل کے محترم وزیر اعظم کے 2018 کے بھارت کے دورے کے دوران متعلقہ کمپنیوں کے مابین  ارادوں کے اظہار پر مبنی عرض داشتوں  کا تبادلہ ہوا تھا۔

ای-موبلٹی کے سلسلے میں بھارت کی جستجو کو ایک اہم تقویت  بہم پہنچاتے ہوئے بھارت میں مصروف عمل دو سرکردہ موٹر گاڑی بنانے والی مینوفیکچرر کمپنیوں، یعنی ماروتی سوزوکی اور اشوک لے لینڈ نے اس تقریب کے دوران نوتشکیل شدہ جے وی آئی او سی فنرجی لمیٹیڈ کے ساتھ لیٹرآف انٹینٹ (ایل آئی او) یا ارادوں کے اظہار کے دستاویز پردستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تیزی سے نمو پذیر اور اولوالعزم مقاصد کی حامل  بھارتی معیشت کے لیے توانائی اس کا ایک مربوط حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر دستیاب ایلومینیم کا استعمال کرتے ہوئے گھریلو پیمانے پر اندرون ملک بیٹریاں بنانے کی ٹیکنالوجی بھارت کے توانائی تصورات کے عین مطابق ہے اور خود وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے نظریات سے ہم آہنگ ہے۔ وزیراعظم نے واضح طور پر موبلٹی کو کاربن سے مبرا بنانے کے لیے بجلی کے تعاون میں اضافے کی تلقین کی ہے۔

اپنے کلمات کے تحت اسرائیل کے وزیر توانائی ڈاکٹر یووال اسٹینز نے کہا کہ ہم ایسی ٹیکنالوجی، جو اسرائیل میں تیار کی گئی ہو، اس کا استعمال کرکے صاف ستھری توانائی بھارت کو فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ یہ ایک بڑا خواب رہا ہے اور یہ خواب مذکورہ مفاہمتی عرض داشتوں پر دستخط کے ساتھ آج شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم تمام تر شراکت داروں کی اعانت سے اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

انڈین آئل اور فنرجی کے مابین اشتراک توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین اشتراک کے تئیں ایک دوسرا بامعنی قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2720

ش ح۔   م  ن ۔  ت ع۔


(Release ID: 1705739) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi