وزارت دفاع

سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) میں ‘‘بیٹل ریڈی فار 21سنچری’’ کے عنوان سے کتاب کا اجراء

Posted On: 17 MAR 2021 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17،مارچ، 2021:سی ایل اے ڈبلیو ایس کے ممتاز فیلو لیفٹیننٹ جنرل اے کے سنگھ اور سی ایل اے ڈبلیو ایس کے وزیٹنگ فیلو بریگیڈیئر نریندر کمار کی مشترکہ تدوین کردہ ’’بیٹل ریڈی فار21سنچری’’ کے نام سے ایک کتاب کا اجراء 17مارچ 2021 کو سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیزمیں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت  اور سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپور کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

‘‘بیٹل ریڈی فار21 سنچری’’ نامی اس کتاب میں تنازعات کے نئے طول وعرض، ان کی صلاحیتوں  اور ان نظریاتی اُمور کو جن کو احتیاط سے جانچنے کی ضرورت ہے، کی وضاحت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس میدان میں عملی تجربہ اور مہارت رکھنے والے مصنفین نے زمین ، فضا، سمندر، سائبر ڈومین اور یہاں تک کہ عملی ڈومین پر اُبھرتے سیکورٹی چیلنجوں سے بھارت کا تحفظ کرنے کیلئے ضروری طریقے اور حل کو پیش کرنے اور تجاویز دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب مستقبل کے ان تنازعات کا ذکر کررہی ہے، جن کا سامنا بھارت کرسکتا ہے اور حادثاتی جنگوں کو روکنے کیلئے صلاحیت سازی ضرورت ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ  بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ارون پرکاش نے لکھا ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل این سی وِج اور پروفیسر گوتم سین نے مستقبل کے سیکورٹی چیلنجوں اور صلاحیت سازی کی پہچان کرنے کیلئے  کتاب پر تبصرہ کیا ہے۔

یہ کتاب مستقبل کے تنازعات کے اسٹریٹیجک حکمت عملی کیلئے تصوراتی فریم ورک کا تعین کرتی ہے۔ ہندوستان کے تناظر میں روایتی زمینی فوج علاقے میں قبضہ کرنے، اقتدار کو برقرار رکھنے اور دشمن کو کوئی فائدہ اٹھانے سے روکنے میں اب بھی بے مثال ہے۔ نتیجتاً  خاص طور سے چین اور پاکستان سے خطرے سے نمٹنے کے دوران زمینی افواج پر دھیان مرکوز رہتا ہے۔ اس سلسلے میں کتاب میں لکھے گئے مضامین میں بھارت کو محفوظ رکھنے کیلئے متحرک فوجی حکمت عملی کے علاوہ گرے زون  تنازعہ، شہری جنگ اور پہاڑی جنگ کو بھی خیالی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ دو طرفہ جنگ کا مخمصہ اب وہم نہیں ایک حقیقت ہے جو ہمارے سامنے باقی ہے۔ بہت طویل عرصے سے آئی ایس آر ڈومین بھارت کیلئے دکھتی رَگ بنا ہوا ہے اور اس مضمون کے مصنف نے کمیوں کی شناخت کی ہے اور انہیں دور کرنے کیلئے عملی حل تجویز کیا ہے۔ نظریاتی اختراع کی اہم جہت کو بصیرت افروز قیادت سے مناسب طریقے سے جوڑا گیا ہے اور اس کا تعلق پیشہ ورانہ عسکری تعلیم سے ہے۔ یہ کتاب مسلح افواج کی تنظیم نو اور کراس-ڈومین آپریشن کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔ یہ کتاب اعلیٰ دفاعی تنظیموں کے اراکین ، فوجی پیشہ ور افراد اور ماہرین تعلیم کے لئے لازمی طور پر پڑھنے کے لائق ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2687



(Release ID: 1705723) Visitor Counter : 185


Read this release in: Hindi , English , Bengali , Punjabi