سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئے کثیر الافعال ہیٹ سنک کے ذریعے میکنیکل آلات کی  گرمی کو زیادہ مؤثر طریقے سے دور کیا جاسکتا ہے

Posted On: 17 MAR 2021 1:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍مار چ  : ہندوستانی سائنس دانوں نے 3 ڈی  پرینٹنگ کے ذریعہ ایک مؤثر کثیر الافعال ہیٹ سنک تیار کیا ہے، جو روایتی  سنک کے مقابلے 50  فیصد  بڑھی ہوئی  شرح  سے میکنیکل آلات کی  گرمی کو دور کر سکتا ہے۔

ہیٹ ایکسچینجنگ کے لئے  موجودہ  طریقہ کار  اور ہیٹ سنک کے لئے وقف  اکائیوں کا استعمال کرکے مختلف  اہداف  کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ نئی تکنیک میں  ایک اکائی میں  کئی کاموں کو  ایک دوسرے سے  مربوط کردیا گیا۔ اس کا استعمال  ہیٹ پائپ ، بھاپ والے کمرے ، ہیٹ ایکسچینجرس اور  شور کم کرنے والے  ہیٹ سنک کو  وضع کرنے کے لئے بھی  کیا جاسکتا ہے۔

 الیکٹروپلیٹنگ کے ساتھ  تال میل  میں 3 ڈی پرنٹنگ کے ذریعے مؤثر تکنیک کو  آئی آئی ٹی  ممبئی کے  میکنیکل انجینئرنگ شعبے میں ایسو سی ایٹ پروفیسر  ڈاکٹر  شنکر کرشنن کے ذریعے  گرمی  کو پھیلاتے وقت  وزن کو  برداشت کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسے  میک ان انڈیا پہل کے تحت  حکومت ہند کے  سائنس و ٹیکنالوجی محکمے کا تعاون بھی  ملا ہے۔ انہوں نے  شور کم کرنے والی ہیٹ سنک  پر  ایک  قومی  پیٹنٹ داخل کیا  ہے اور  بین الاقوامی پیٹنٹ کو بعد میں لاگو کیا جائے گا۔

یہ تکنیک کم وزن والی ہے اور میکنیکل کمپریشر لوڈ کو برداشت کرسکتی ہے۔ گرمی کو  پھیلا سکتی ہے اور  شور کو  جذب کرسکتی ہے۔ اس کا استعمال  الیکٹرانک کولنگ اور اس کے ساتھ ساتھ  بجلی  و  کولنگ صنعت میں  کیا جاسکتا ہے۔

اوپن لٹریچر  سروے کے مطابق  موجودہ وقت میں  بازار میں  ایسا کوئی  سامان موجود نہیں ہے۔ الیکٹرانکس  کا  تھرمل نظم بازار  10 بلین ڈالر کا ہے اور اس  تکنیک کے  مستفیدین امکانی   ہیں اس کے علاوہ  کوئی بھی  فین – ماؤنٹیڈ ہیٹ  ایکسچینجر اس تکنیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، حالانکہ لاگت   ایک جوکھم بھرا کام ہوسکتا ہے لیکن  بڑی تعداد  انہیں اسے  تیار کرنے والوں کے ساتھ  شراکت داری سے  یہ جوکھم  کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ تکنیک عمل آوری کی سطح کے تیسرے مرحلے میں ہے۔ (تجربہ کے ساتھ  یہ  یقینی بنانے کی  کوشش  کی جائے گی کہ کیا یہ  حسب مطابق  کام کرسکتا ہے)  پروفیسر کرشنن نے  دوسرے اہم  ایسے  لوگوں  کے ساتھ  اس بات پر  صلاح ومشورہ  کیا ہے کہ جس میں طے پایا ہے کہ بھاری شور  (دونوں براڈ بینڈ اور ساتھ ہی ساتھ  ٹونل)  کو  کم کرنے کے لئے ہیٹ سنک کو  کم کرنے پر آگے  کام کیا جائے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035MG4.jpg

تصویر:الیکٹرو پلیٹڈ نمونہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YT4L.jpg

تصویر: آکٹیٹ پورس فلو – فن ہیٹ سنک کے ذریعہ

(مزید معلومات کے لئے پروفیسر شنکر کرشنن   (kshankar@iitb.ac.in; +91 9833821354) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ج ق- ق ر)

U-2715



(Release ID: 1705716) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi