کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

2025  تک ہندوستان کی کیمیکل صنعت میں  8 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ :سدا نند گوڑا


ہندوستان دنیا کی کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعت میں نمایاں ملک بن کر ابھرے گا

Posted On: 17 MAR 2021 5:29PM by PIB Delhi

نئی دلی، 17؍مارچ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے نئی دلی میں ‘‘ ہندوستان:کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کیلئے عالمی مینوفیکچرنگ ہب’’ کے موضوع پر انڈیا کیم 2021کے 11ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس شعبے میں سال 2025 تک 8 لاکھ کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ اپنے خطاب کے دوران جناب سدانند گوڑا نے اس بات کو بھی سراہا کہ محکمے اور فکی نے اس پروگرام کو منعقد کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں ہو رہا اضافہ وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے نظریہ میں بھی تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے الگ الگ شعبوں کے لئے 12پی ایل آئی اسکیمیں لانچ کی ہیں، جو کہ بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر کیمیکل شعبے  کو فائدہ پہنچائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس شعبے کو فوقیت دے رہی ہے اور سال 22-2021 کے بجٹ میں  نیفتھا پر درآمداتی ڈیوٹی کو 4.0 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد  کر دیا گیا ہے۔

 

کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت میں کیمیکل اور پیٹرو کیمکل محکمے کے سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے آگے بڑھ رہی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انڈیا کیم 2021 کا نظریہ ہندوستان کو کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل ہب کے طور پر قائم کرنے کےموقع کا فائدہ اٹھانے کا ہے۔ انہوں نے صنعتی کوریڈور، قومی   انفراسٹرکچر پائپ لائن ، مسابقتی تنخواہ کی شرحوں سے ہندوستان کو مسابقتی فائدہ پہنچانے جیسے مختلف عوامل پر روشنی ڈالی۔

 

اڈیشہ حکومت کے صنعت     ، ایم ایس ایم ای       ،  توانائی اور وزیرداخلہ کیپٹن دویا شنکر مشرا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ سرمایہ کاری کے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور اگر اڈیشہ میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے، تو یہاں کا ایکو سسٹم ایسا ہے ، جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔ کمپنیوں کو ریاست میں سیٹ اپ اورکاروبار کرنے کی سہولت  فراہم کرنے کےلئے اڈیشہ نے ایز آف ڈوئنگ بزنس فریم ورک    پر عمل درآمد کے سلسلے میں کئی اقدامات کئے ہیں۔

 

آندھرپردیش حکومت کے صنعت ،سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، کامر س اور آئی ٹی کے وزیر جناب  میک پتی گوتم ریڈی نے کہا کہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت کے لئے آندھر پردیش پسندیدہ مقام ہے۔ انہوں نے پیٹرو کیمیکل صنعت کو  فروغ دینے  کے لئے مؤثر قدم اٹھانے پرحکومت ہندکی تعریف کی۔

 

پروگرا م کے دوران ایک عالمی سی ای او گول میز کانفرنس  بھی ہوئی، جس میں ہندوستان میں  دستیاب  سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔     

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 2711



(Release ID: 1705705) Visitor Counter : 228


Read this release in: Hindi , Telugu , English