سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ایس سی طلبا کے لئے مابعد میٹرک اسکالرشپ اسکیم میں تبدیلیاں
Posted On:
17 MAR 2021 1:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 مارچ 2021: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ حکومت نے 2020۔21 سے 2025۔26 تک مابعد میٹرک اسکالرشپ اسکیم جاری رکھنے اور اس پر نظرثانی کے لئے منظوری دے دی ہے۔ فنڈنگ کا طریقہ کار عہدبند ذمہ داری کے موجودہ تصور سے بدل کر مرکز اور ریاستوں کے درمیان 40:60 تناسب کے طے شدہ شیئرنگ پیٹرن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں یہ تناسب 10:90 ہے۔ 2021۔22 میں آغاز کے ساتھ، اس اسکیم کے تحت مرکزی حصہ ڈی بی ٹی کے توسط سے طلبا کے کھاتوں میں راست طور پر منتقل کیا جائے گا۔ یہ اسکیم مضبوط سائبر سکیورٹی اقدامات کے ساتھ اسکالر شپ کے غلط استعمال کے امکانات کو ختم کرتے ہوئے آن لائن پلیٹ فارم پر سرگرم عمل ہوگی۔
ای بی سی طلبا کے لئے مرکز کے ذریعہ اسپانسر کی جانے والی اسکیم، یعنی ڈاکٹر امبیڈکر پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کو پہلے ہی، مابعد میٹرک اور ثانوی سطح کے بعد ای سی بی طلبا کو تعلیم کے لئےمالی امداد فراہم کرانے کی غرض سے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 2014۔15 سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
<><><><><>
ش ح ۔اب ن
U-2696
(Release ID: 1705687)
Visitor Counter : 88