زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ای۔ نام میں کسانوں کا اندراج

Posted On: 17 MAR 2021 5:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 مارچ 2021،   زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب  نریندر سنگھ تومر نے  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت ہند نے زراعت کو آپریشن اور کسانوں کی بہبود  کے محکمے کی  ایک خود مختار تنظیم  سی سی ایس  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  اگریکلچرل مارکیٹنگ (این آئی اے ایم ) کے ذریعہ  نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ  (ای۔ نام) اسکیم   کے جائزے کا کام کیا ہے جس کی رپورٹ  بعنوان  ا’ی۔ نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ   کی کارکردگی  کا اندازہ قدر ‘ (اکتوبر 2020) پیش کی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق 15 مئی 2020 کو  18 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی 1000 ہول سیل منڈیوں کو  ای۔ نام  پلیٹ فارم کے ساتھ  مربوط کیا گیا۔ اس کے علاوہ  اس میں ذکر ہے کہ  ای۔ نام میں  1.66 کروڑ کسانوں، 1012 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اور  1.31 لاکھ تاجروں کا ای۔ نام پلیٹ فارم پر  ایک یوزر بیس  کےطور پر درج کیا گیا اور  175 اشیائے صارفین کی  ای۔ نام پلیٹ فارم پر تجارت کی گئی جن میں  اناج، تلہن، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 مئی 2020 تک  کسانوں نے  ای۔ نام پلیٹ فارم پر  ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ لین دین کیا ہے، جس میں اشیائے تجارت کی مقدار 3.43 کروڑ ٹن اور 38.16 لاکھ بانس اور ناریل شامل ہیں۔

کاشتکاروں کی تعداد کا تخمینہ  ہر دہائی میں   رجسٹرار جنرل اینڈ سینسس کمشنر ، حکومت ہند کے دفتر کے ذریعہ  کرائی جانے والی  مردم شماری سے لگایا  جاتا ہے۔

کسان  کسی بھی  اے پی ایم سی بازار میں  اپنی تھوک پیداوار کو فروخت کرنے کے لئے آزاد  ہیں۔ سا تھ ہی اے پی ایم سی ای۔ نام میں  فروخت کرنے والے کے طور پر  کسانوں کے اندراج میں بھی مدد کرتی ہیں۔ ای۔ نام پورٹل میں رجسٹریشن  کے مطابق  1.69 کروڑ سے زیادہ کسانوں نے  فروخت کرنے والے کسانوں کے طور پر  رجسٹریشن کرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(17-03-2021)

U- 2673

                          


(Release ID: 1705674) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Marathi