محنت اور روزگار کی وزارت

بھارتی کارکنوں کے بارے میں آئی ایل او کی رپورٹ

Posted On: 17 MAR 2021 1:27PM by PIB Delhi

 

’’عالمی اجر ت رپورٹ 21-2020: کووڈ-19 وبا کے دوران  اجرتیں اور کم سے کم اجرتیں‘‘ کے عنوان سے آئی ایل او کی رپورٹ اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

 اس رپورٹ میں بھارتی کارکنوں کی کم اجرتوں، کام کے طویل اوقات اور 2006 سے 2019 تک کی مدت میں  سبھی خطوں   کے مقابلے ایشیا اوربحرالکاہل میں  صحیح معنوں میں زیادہ اجرتوں پر کام کرنے والے کارکنوں سمیت  مختلف معاملات پر رائے زنی کی گئی ہے۔ اس کے تحت دیگر ملکوں کے ساتھ بھارت کے قائدانہ رول کی بات کہی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اوسط اجرت کامقابلہ کرتے ہوئے رپورٹ میں  نیشنل فلورلیول کم سے کم اجرت کو بھی شما رکیا گیا ہے جو 176روپئے یومیہ ہے۔ تاہم  اصل اجرتیں کہیں زیادہ ہے اگرمختلف ریاستوں میں کم سے کم اجرت کااوسط نکالا جائے تو یہ ملک میں 2.69 یومیہ ہے۔

اجرتوں سے متعلق ضابطہ 2019 جس کے بارے میں نوٹیفکیشن 8 اگست 2019 کوجاری کیا گیا تھا، جس میں سبھی کارکنوں کے لئے کم سے کم اجرتوں کے قانونی حق  کی بات کہی گئی ہے خواہ ان کا تعلق منظم شعبہ سے ہو یا غیر منظم شعبہ سے۔ قانونی فلوراجرت کا تصور ، اجرتوں سے متعلق ضابطہ میں پیش کیا گیا ہے ۔ اس ضابطہ میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ  کم سے کم اجرتوں پر عام طور پر نظرثانی کی جائے گی اور  وقفہ وقفہ سے ، جو 5سال سے زیادہ نہ ہو  حکومتیں اس میں اضافہ کریں گی۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کے وزیرمملکت آزادانہ چارج جناب سنتوش کمار گنگوارنے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

******

ش  ح ۔ا س۔ ف ر

U-NO.2653

 

 


(Release ID: 1705427) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Marathi , Punjabi