قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفڈ نے  قبائلی کاریگروں اور دستکارں کے لئے ڈیزائن کی ترقی کے پروگرام کے علاوہ  ہنر کی ترقی  کے پروگرام کے لئے کرافٹ ولیج کے ساتھ اقرار نامے کا تبادلہ کیا

Posted On: 17 MAR 2021 12:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍مار چ  : ٹرائیفڈ قبائلیوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور انہیں با اختیار بنانے کی جاری کوششوں  کے  ایک حصے کے طور پر مختلف تنظیموں کے ساتھ  ساجھیداری  کا دائرہ وسیع کر رہا ہے، جس کا مقصد  مطابقت پیدا کرنا ہے۔ ٹرائیفڈ نے  کرافٹ ولیج بائی   زیڈ ای پی  ایچ وائی آر  کے ساتھ  خود کو مربوط کیا ہے۔ یہ  ایک  مستحکم تنظیم ہے، جو  دستکاری کے شعبے میں  تربیت  اور اس کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔


A group of people posing for a photoDescription automatically generated A group of people standing around a tableDescription automatically generated with medium confidence

ٹرائیفڈ اور  کرافٹ ولیج  کے درمیان  اقرار نامہ  کل طے پایا۔ اقرار نامے کا تبادلہ  کرافٹ ولیج  کی بانی  محترمہ  ایتی تیاگی  اور  ٹرائیفڈ  کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب  انوپم ترویدی کے درمیان ہوا۔ اس موقع پر  ٹرائیفڈ کے مینجمنٹ ڈائریکٹر  جناب پراویر کرشنا  اور  دونوں تنظیموں کے اعلیٰ افسران  موجود تھے۔ دونوں  تنظیموں نے  حسب ذیل شعبوں میں  قبائلیوں  کی مجموعی ترقی کے لئے مل کر  کام کیا ہے۔

(اے)   ٹرائیفڈ  اور  کرافٹ ولیج دونوں مل کر  ایسے  متنوع خیالات  سامنے لائیں گے، جو  نہ صرف  قابل عمل ہوں گے بلکہ  ان کے اندر  عالمی کشش بھی ہوگی۔ ڈیزائن تیار کرنے کا کام  کرافٹ ولیج کے کیمپوں کے علاوہ  قبائلی  کلسٹروں  یا  کاریگروں  یا اس کام کے لئے اندراج  کرانے والے  کاریگروں کے گروپوں کے ذریعے ہوگا۔ جو مصنوعات تیار ہوں گی، ان کی مارکیٹنگ  ٹرائیفڈ  کرے گا۔ اس کے لئے وہ   میدان عمل میں موجود  اپنے  قبائلی نیٹ ورک اور  آن لائن  پلیٹ فارموں کا  استعمال کرے گا۔

(بی)    یہ تنظیمیں  مختلف  قبائلی آرٹ  اور دستکاری  کے ورک شاپ  اور سمپوزیموں کا اہتمام  کریں گی، جس کا مقصد  قبائلی  آرٹ  اور  دستکاری  کے تعلق سے  عام لوگوں کو با خبر اور حساس بنانا ہوگا۔

(سی)   علاوہ ازیں  یہ تنظیمیں  قبائلی کاریگروں اور دستکاروں کی تربیت  اور ان کے ہنر کے فروغ کے  مشترکہ طور پر،  پروگرام  کریں گی تاکہ  وہ لوگ  بہتر سے بہتر مصنوعات  سامنے لاسکیں۔

 اس مثالی  اشتراک عمل کے دیگر پہلوؤں میں قبائلی  دستکاروں کے لئے بہتر اقتصادی مواقع  پیدا کرنے میں معاونت کی خاطر  منتخب بین الاقوامی  لوک آرٹ  منڈیوں میں نمائش  کا اہتمام  کرنا شامل ہے۔ دونوں تنظیمیں  ان قبائلیوں کی بابت  اطلاعات عام کرنے کے لئے قبائلی  دستکاری  کی ثقافت اور  ان کے کھانے پینے کی چیزوں پر  فلمیں تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔ اس اشتراک عمل کا مقصد  یہ ہے کہ ایک ایسا  تخلیقی  اشیاء  سازی کا نظام سامنے لایا جائے، جو  اس کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہے اور  اس سے  ان کی مصنوعات کی طرف عالمی توجہ مبذول ہو۔

ا س اشتراک عمل کے کامیاب نفاذ  سے ٹرائیفڈ کو امید ہے کہ  قبائلی  دستکاروں کو  ان کے ہنر کے فروغ  اور  ان کے لئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے علاوہ  ان کی  قومی اور بین الاقوامی رسائی بڑھا کر  انہیں  با اختیار بنایا جاسکتا ہے۔ ایسی  اور اس طرح  کی دوسری سرگرمیوں کے ذریعہ  ٹرائیفڈ  ملک بھر میں  قبائلیوں کی زندگی  اور ان کے ذریعہ معاش  کو مکمل انقلاب سے  ہمکنار کرنے کے رُخ پر  سرگرم   ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ع س- ق ر)

U-2651


(Release ID: 1705406) Visitor Counter : 200