پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تیل اور گیس کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات سے سماجی و اقتصادی تبدیلی میں تیزی آرہی ہے: شری دھرمیندر پردھان

Posted On: 16 MAR 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

پٹرولیم وقدرتی گیس اوراسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کہاہے کہ توانائی، سماجی واقتصادی تبدیلی میں تیزی لانے کامتحرک ہے۔ ایندھن اور تیل سے متعلق ایک سمپوزین سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ تیل اور گیس کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے جس کی وجہ سے سماجی اور اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔  انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ شعبہ  بھارتی معیشت کی دوہرے ہندسہ والی ترقی میں ایک  اہم رول ادا کرے گی۔

 جناب پردھان نے کہاکہ بھارت ، دنیا میں ایندھن کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے اوریہ جلد ہی  ملک میں  فی کس صرفہ کے طور پر  سرفہرست آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ  مستقبل کے لئے توانائی کی ضرورت کو صاف ستھرے ، ماحول کے لئے سازگار اور دیرپا وسائل کے ذریعہ پورا کیا جائے گا اوراس کے لئے تحقیق و ترقی کی کوششیں کی جائیں ۔ اس سلسلے میں پالیسی اصلاحات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے پی ایم یو وائی، ایتھنول کی تیاری، کمپریسڈ بایوگیس، بایوڈیزل، کول ٹو سن گیس، اور ایل این جی کو ایک ترجیحی ٹرانسپورٹ ایندھن کے طور پر فروغ دینے کے بارے میں  بتایا۔ پالیسی کے معاملے میں  ٹھوس سرمایہ کاری منصوبہ مستقبل کے مقاصد کے بارے میں وضاحت اور بڑے پیمانہ پر عمل درآمد کی حکمت عملی کو ایک نئی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری صنعت نہ صرف توانائی کی دستیابی کے لئے بلکہ کوالٹی توانائی کےلئے بھی تیار ہے۔

 جناب پردھان نے کہا کہ ہم  اقتصادی ترقی کے میدان میں  توانائی کے شعبہ میں نئی اونچائیوں کو چھو رہے ہیں۔ ’’دنیا دیرپائے گی کے بارے میں بات کررہی ہے، ہم نے توانائی کو صاف ستھرا، ماحول کے لئے  سازگار اورمزیددیرپابنانے کے لئے اپنی حکمت عملی میں دیرپا راستے بنائے ہیں‘‘۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WSSB.jpg

 

جناب پردھان نے انڈین آئل کے تحقیق و ترقی کے مرکز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک لوگو اورایک سورینیئر  بھی جاری کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MTQD.jpg

 

پٹرولیم و قدرتی گیس کے سکریٹری جناب ترن کپور نے اس موقع پر کہاکہ انڈین آئل آر این ڈی ایک قابل تعریف کام انجام دے رہا ہے اوراس نے بہت سی مصنوعات کو تجارتی انداز میں شروع کیا ہے۔ البتہ انہوں نے تحقیق و ترقی کے کام اور اختراعی کوششوں میں اضافہ کے لئے کہا تاکہ  روایتی ایندھن کے اخراج کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے ایندھن کی بچت میں اضافہ پر زور دیا جس سے  صرفہ اور درآمد پرانحصار  میں  کمی آئے گی۔

 انڈین آئل کے چیئرمین جناب شری کانت مادھو ویدیہ اور  آر اینڈ ڈی انڈین آئل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رام کمار نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔

ایندھن اور تیل  سے متعلق  تین روزہ بارہواں بین الاقوامی سمپوزیم انڈین آئل آر اینڈ ڈی مرکز کی طرف سے ہائی برڈ پلیٹ فارم پر  15 مارچ سے 17 مارچ 2021 کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ سمپوزیم بھارت کے آٹومیٹیوانجینئرس کی سوسائٹی کے ساتھ  مل کر منعقد کیا جارہا ہے۔ سمپوزیم کا موضوع ہے ’ایندھن اور تیل  میں ابھرتے ہوئے رجحانات- بی ایس -6 اور اس کے علاوہ‘۔ سمپوزیم کی آئی ایس ایف ایل سیریز دوسال میں ایک بار ہونے والا پروگرام ہے جس میں بھارتی ایندھن اور تیل کی صنعت کی ترقی  کے بارے میں  بتایا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ  تازہ ترین پیش رفت  کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ خیالات و نظریات کے تبادلے کئے جاتے ہیں اور نئے تجارتی تعلقات قائم کئے جاتے ہیں۔

 

******

ش  ح ۔ا س۔ ف ر

U-NO.2640



(Release ID: 1705390) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi