ریلوے کی وزارت

31؍مارچ 2021 سے اسپیشل ٹرین خدمات منسوخ کئے جانے سے متعلق سوشل میڈیاکی رپورٹ گمراہ کن

Posted On: 15 MAR 2021 7:15PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 15؍مارچ، سوشل میڈیا کی کچھ نیوز رپورٹوں کے مطابق ریلوے کا محکمہ 31 ؍ مارچ  2021 سے خصوصی ٹرین خدمات منسوخ کرنے جا رہاہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن  ہے اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا میں اس طرح کی غلط خبریں شائع کی جا رہی ہیں۔ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جس ویڈیو کو نشر کیاجا رہا ہے، وہ پرانی ہے اور اس پرانی خبر کو غلط طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔

 

ہندوستانی ریل کی طرف سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹرینیں اور مضافاتی ٹرینیں خصوصی ٹرینوں کی شکل میں چلتی رہیں گی۔ یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ مسافر ہر وقت کووڈ پروٹوکول اور ضابطوں پر عمل کریں۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No.2643

 



(Release ID: 1705388) Visitor Counter : 215