خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بھارت –برازیل-جنوبی افریقہ (ابسا) خواتین فورم کی چھٹی میٹنگ منعقد کی گئی


وزیروں نے باہمی تعاون کے ذریعہ صنفی فرق اور خواتین کے مسائل کو دور کرنے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا

Posted On: 16 MAR 2021 11:00PM by PIB Delhi

 

بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ (ابسا) خواتین کے فورم کی چھٹی میٹنگ 16 مارچ 2021 کو ورچول طریقہ سے منعقد ہوئی۔ حکومت ہند کی خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت کی قیادت میں اس تقریب میں  ابسا ملکوں کے خواتین امور کے وزیروں اور افسران نے شرکت کی۔

بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ (ابسا) سے ملکی تعاون کا فورم ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جس پر بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ  تینوں جمہورتیں  اور تین مختلف براعظموں کی بڑی معیشتیں یکجا ہوتی ہیں، یہ تینوں شراکت دار  تکثیریت پر مبنی کثیر ثقافتی، کثیر نسلی، کثیر لسانی اور کثیر مذہبی ملکوں کی تعمیر کررہی ہے۔

ابسا اپنے اور دیگرترقی پذیر ملکوں کے شہریوں کی  خوشحالی کے لئے  سب کی  شمولیت  والی دیرپا ترقی کی عہد بند ہے۔  ابسا مذاکرات فورم میں  جن اصولوں ، ضابطوں اور اقدار پر توجہ  مرکوز کی جاتی ہے وہ  شراکت والی جمہوریت  انسانی حقوق کے تئیں احترام، قانون کی بالا دستی اور  کثیر ملکی استحکام ہیں۔ ابسا نے  جنوب۔جنوب تعاون میں ماہرین کے تبادلے اور تربیت  کے لین دین کے روایتی میدانوں سے بھی آگے تک کوششیں کی ہیں۔

اجلاس کا آغاز بھارتی حکومت کے خواتین اور بچوں کے محکمہ کے سکریٹری  کی طرف سے خیرمقدمی اور افتتاحی کلمات سے ہوا۔ جمہوریہ برازیل کی خواتین، کنبے اورانسانی حقوق کی وزیر محترمہ دماریس الویس اور جمہوریہ جنوبی افریقہ  کی خواتین نوجوانوں اور جسمانی معذور افراد کی وزیر محترمہ میتے کوانا مشابانےکے مختصر تعارف کے بعد  ابسا خواتین فورم کی چھٹی میٹنگ میں محترمہ اسرمتی زوبیں ایرانی نے  اپنے افتتاحی خطبہ میں کہا کہ عالمی وبا کے تناظر میں جس کی وجہ سے  پوری دنیا میں  لاکھوں لوگوں کی زندگی میں رکاوٹ آئی ہے، خواتین اور بچو ں کی ترقی کی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سال 2020 میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں پوری دنیا میں  خواتین کے حقوق اور بچیوں کی نمایاں کارکردگی کو  اجاگر کیا جائے۔

صلاح مشورہ کے دوران فورم نے ان کلیدی معاملات پربات چیت کی  جس سے صنفی شمولیت والی معیشت کےلئے کئے گئے اقدامات ، پالیسیوں اور بےترین طور طریقوں کو اجاگرکرکے خواتین کی زندگی کی  کایاپلٹ میں تعاون ملتا ہو۔ نیز صنف کی بنیاد پر کی جانے والی تفریق اورخواتین کےخلاف تشدد کا خاتمہ ہوتا ہو جس سے آنے والے دنوں میں نہ صرف ایک دوسرے کے نظام اور پروگراموں کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ  دیرپا ترقی کے نشانوں کوحاصل کرنے کے لئے  صنفی مساوات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملی پر مبنی ایک خاکہ بھی تیار ہوگا۔ فورم نے  منسلک ملکوں کی ابھرتی ہوئی ترجیحات کے ، مختلف کثیر ملکی فورا کے لئے  آواز اٹھائی۔

شرکت کرنے والے ملکوں نے بھارتی حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کووڈ-19 عالمی وبا کے درپیش خطرے پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فورم نے   ڈھانچہ جاتی اورادارہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرکے اورخواتین کو اصل دھارے میں لاکر خواتین کی حیثیت اور صورتحال میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرانے کے لئے اس کے خاکے کو  آگے بڑھانے کاعزم کیا ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر  ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں  ابسا کے مشترکہ نشانوں اور زندگی کے سبھی شعبوں میں صنفی مساوات حاصل کرنے کے تئیں عزائم کو  اجاگر کیا گیا۔  

 

 

******

ش  ح ۔ا س۔ ف ر

U-NO.2638



(Release ID: 1705375) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Punjabi