سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری نے نوجوان سائنسدانوں کو خطرہ مول لینے اور عمیق سائنسی مطالعے کی ترغیب دی
Posted On:
16 MAR 2021 2:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 16 ؍ مارچ: حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) یونیورسٹی کی حالیہ صد سالہ تقریبات میں پائیدار ترقی سے لے کر ذہین مشینوں کے عروج تک کے شعبوں میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں پرقابو پانے کے لئے نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے ’’سائنس اینڈ سائنٹسٹ ان دی نیو میلینیم‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سائنسی اقدامات کے چیلنج اور مواقع ہمیشہ ابھرتے رہتے ہیں جن سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کو خطرہ مول لینا چاہئے اور پرجوش رہنا چاہئے، صرف عادت پڑ جانےکی وجہ سے ضابطے کے مطابق کام نہیں کرنا چاہئے۔ وہ سائنس اینڈ سائنٹسٹ ان دی نیو میلینیم کے موضوع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے تنوع ، شمولیت ، صنفی مساوات اور احتساب کی اہمیت، فن تعمیر اور ساختیات کے حوالے سے سائنس کو معاشرے کے حق میں مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پروفیسر شرما نے اپلائیڈاور بنیادی سائنس کو الگ کرنے کے بارے میں ماہرین تعلیم میں پائی جانے والی عام غلط فہمیوں کو دور کیا اور یہ نشاندہی کی کہ جس واحد معاملے کی اہمیت ہے اس کا تعلق کام کرنے سے ہے، جو یا تو عمیق ہوگا یا اضافی نوعیت کا۔
ایس ٹی ای ایم شعبوں میں سائنس میں صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ایس ٹی ای ایم شعبوں میں جن میں تحقیق، قیادت اور ثقافتی با اختیاری شامل ہیں، خواتین کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کی صورتوں اور طریقوں کے بارے میں بات کی -
اس تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور ماہرین تعلیم کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء نے بھی شرکت کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ع س- ق ر)
(17-03-2021)
U-2639
(Release ID: 1705374)
Visitor Counter : 112