کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر 17مارچ 2021 کو گیارہویں انڈیا کیم-2021 کا افتتاح کریں گے

Posted On: 16 MAR 2021 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،مارچ، 2021:کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب  ڈی وی سدانند گوڑا، 17مارچ 2021 کوبندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ کی موجودگی میں 11ویں انڈیا کیم-2021 کا افتتاح کریں گے۔

انڈیا کیم ایشیا بحرالکاہل خطے میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز سیکٹر کے سب سے جامع پروگراموں میں سے ایک ہے۔ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کا محکمہ فکّی کے اشتراک سے 19-17 مارچ 2021 کے دوران نئی دہلی میں انڈیا کیم-2021 کے گیارہویں ایڈیشن کا انعقاد کررہا ہے۔

انڈیا کیم-2021 کے دوران گلوبل سی ای او راؤنڈ ٹیبل، کنکلیو آن گلوبل کیمیکل انڈسٹری: مخصوص کیمیکلز پر خاص زور، جی سی سی کے اشتراک سے گلوبل پیٹرو کیمیکل پر کنکلیو، گلوبل ایگروکیمیکل انڈسٹر پر کنکلیو، کیپٹل گڈس، پلانٹ مشینری، پمپس اور والو اور طریقہ کار پر گول میز منعقد کیے جائیں گے۔

اس سیکٹر میں دو طرفہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے مقصدسے 19مارچ 2021 کو (i) بھارت-جاپان کیمیکل اور پیٹروکیمیکل فورم (ii) بھارت-یوروپی یونین کیمیکل اینڈ پیٹرو کیمیکل فورم اور (iii) بھارت- امریکہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل فورم نام کے تین دو طرفہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

‘بھارت: کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کیلئے عالمی مینوفیکچرنگ مرکز’ کے مرکزی موضوع کے ساتھ انڈیا کیم-2021 اس سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لئے زبردست صلاحیت اورسرکار کی معاون پالیسی کو اجاگر کریگا۔ ساتھ ہی گھریلو اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت کرنے اور اتحاد کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریگا۔ یہ بڑا پروگرام بھارتی کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز صنعت میں خاص طور سے پٹرولیم اور کیمیکل اور پیٹروکیمیکل سرمایہ کاری سیکٹر(پی سی پی آئی آر) میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کریگا تاکہ بھارت کو مینوفیکچرنگ کے ایک عالمی مرکز میں تبدیل کیا جاسکے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2611



(Release ID: 1705361) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali