نیتی آیوگ

نائب چیئرمین، نیتی آیوگ نے شمسی توانائی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیےانرجی سوراج فاؤنڈیشن کے پروفیسر چیتن سولنکی کی تعریف کی

Posted On: 16 MAR 2021 8:22PM by PIB Delhi

 

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، ڈاکٹر راجیو کمار نے آج انرجی سوراج فاؤنڈیشن کے پروفیسر چیتن سنگھ سولنکی سے ملاقات کی اور موجودہ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے حل کو فروغ دینے کے طور پر ”مقامی توانائی سے متعلق خود کفالت یا ’توانائی سوراج‘ کے ساتھ ساتھ توانائی کی کھپت میں آتم نربھرتا کے فروغ“ کے بارے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

پروفیسر سولنکی نے 11 سالہ طویل ’توانائی سوراج یاترا‘ کے ذریعے عوامی تحریک شروع کرنے کے لیے آئی آئی ٹی ممبئی سے رخصت لی ہے۔ اس دوران، وہ گھومیں گے اور شمسی توانائی سے چلنے والی برقی بس یا سولر بس میں سفر کریں گے۔ ایک ایسا سفر ہے ’ونواس‘ نہیں بلکہ ایک ’سولرواس‘ ہے۔ گاڑی میں شمسی مظاہرے کے یونٹ اور چھوٹی تربیت کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔ پروفیسر سولنکی گاڑی کو سیکڑوں شہروں اور قصبوں، یونیورسٹیوں اور اسکولوں، اور کارپوریشنوں تک لے جائیں گے۔

انرجی سوراج فاؤنڈیشن کو اس مہم کے ذریعے،  ہندوستان اور بیرون ملک مختلف شہروں میں لاکھوں افراد تک رسائی حاصل کرنے کی امید ہے۔ یاترا 100 فیصد توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نظم و ضبط کے  انداز میں شمسی توانائی سے چلنے والے حلوں کو اپناتے ہوئے معاشرے میں ایک فہم اور عملی قبولیت لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈاکٹر راجیو کمار، نائب چیئرمین نیتی آیوگ نے  پروفیسر سولنکی کی طرف سے آگاہی پیدا کرنے کے کچھ اہم اہداف طے کرنے، 100 ملین سے زیادہ لوگوں کو تربیت فراہم کرنے اور 10 ملین سے زائد گھروں کو ’آف دی گرڈ‘ بجلی  کے حل فراہم کرنے کے لیے ان کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اس منفرد اقدام سے عام لوگوں کے فہم اور طرز عمل میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ اس سے ہندوستان کو 2030 کے لیے طے شدہ اپنے  بڑے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

                                                     *********

ش ح۔ف ش ع-م ف

16-03-2021

U: 2632



(Release ID: 1705351) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi