امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

دالوں کی دستیابی بہتر بنانے اور قیمتوں کو منضبط کرنے کے لیے درآمدات


مالی سال 2021-22 کے لیے اڑد کی دال کے لیے 4 ایل ایم ٹی کے سالانہ درآمد کوٹے کے سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری

Posted On: 16 MAR 2021 2:53PM by PIB Delhi

 

حکومت نے دالوں کی دستیابی بہتر بنانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دالیں درآمد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ مالی سال 2021-22 کے لیے اڑد کے 4 لاکھ ایل ایم ٹی سالانہ درآمدی کوٹے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پچھلے تین برسوں میں دالوں کی پیداوار اور درآمد کی متعلقہ تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

 

جدول 1: دالوں کی پیداوار اور درآمد

 

دالوں کی پیداوار (ایل ایم ٹی)

دالوں کی درآمد (ایل ایم ٹی)

دالیں

2018-19

2019-20

2020-21 ^

2018-19

2019-20

2020-21 *

تور

33.20

38.90

38.80

5.31

4.50

4.40

اڑد

30.60

20.80

24.50

4.90

3.12

3.21

مسور

12.30

11.00

13.50

2.49

8.54

11.01

مونگ

24.60

25.10

26.20

0.84

0.69

0.52

چنا

99.40

118.00

116.20

1.86

3.71

2.91

ماخذ: ڈی اے سی ایف ڈبلیو، ^دوسرا ایڈوانس تخمینہ

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس، * 7.3.2021 تک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضروری اجناس قانون، 1955 اور کالابازاری کی روک تھام اور ضروری سامان کی فراہمی سے متعلق قانون، 1980، سرکار کو قیمتوں کو منضبط کرنے، ان اجناس کی دستیابی، پیداوار، اور تقسیم کاری کو یقینی بنانے نیز ذخیرہ اندوزی اور کالابازاری کی روک تھام کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

قومی تحفظ خوراک مشن (این ایف ایس ایم) کا مقصد دالوں کے تحت فصلوں کے رقبے میں توسیع اور بہتر اقسام پیدا کرنے کے لیے تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے ذریعے دالوں کی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکار کسانوں کو عمدہ دام دلانے کے لیے 22 اہم فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کا اعلان کرتی ہے۔

یہ معلومات آج صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر مملکت،جناب دنوے راؤصاحب داداراو نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No 2624

 

 


(Release ID: 1705339) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Marathi , Bengali