وزارت خزانہ

’اسٹینڈ اپ انڈیا‘ اسکیم کی شروعات کے بعد سے24985.27 کروڑ روپئے کی مالیت کے 111619 قرضے دیئے جاچکے ہیں

Posted On: 16 MAR 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16مارچ ،2021، ’اسٹینڈ اپ انڈیا‘ اسکیم کا مقصد شیڈول کمرشیل بینکوں میں (ایچ سی بیز ) سے 10 لاکھ سے لے کر ایک کروڑ تک کے قرضے بینک کی ہر برانچ سے کم از کم ایک درج فہرست ذات یا درج فہرست قبیلے کے شخص کو  اور ایک خاتون قرضہ لینے والی کو دینا ہے تاکہ وہ  سامان تیار کرنے ، خدمات یا تجارت کے سیکٹر میں ایک گرین فیلڈ کارخانہ قائم کرسکے۔

 خزانے اور کارپوریٹ ا مور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم کی شروعات کے بعد سے2مارچ 2021 تک 24985.27 کروڑ روپئے کی مالیت کے 111619   قرضے دیئے جاچکے ہیں۔

وزیر خزانہ کی  مالی سال 2021-21 کی بجٹ تقریر کی پیروی میں اس اسکیم کے تحت درکارمارجن منی کو 25 فیصد سے گھٹا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے اور زراعت سے وابستہ سرگرمیوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت نے اس اسکیم پر موثر عملدرآمد کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ اس میں اور باتوں کے علاوہ امکانی قرضہ لینے والوں کے لیے آن  لائن پورٹل(www.standupmitra.in)  کے ذریعے درخواست آن لائن دینے کا طریقہ کار ، امدادی کارروائی، سرگرم تشہیری مہم، قرضے کا آسان درخواست فارم، کریڈٹ گارنٹی اسکیم، ہفتے وار پروگراموں کے ذریعے متعلقہ گروپ کے لیے سرگرم مہم وغیرہ شامل ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2603



(Release ID: 1705328) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu