نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں اور نوجوانوں کے اُمور میں تعاون سے متعلق ہندوستان اور مالدیپ کے مابین مفاہمت نامے کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 16 MAR 2021 4:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،مارچ، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو کھیلوں اور نوجوانوں کے اُمور میں باہمی تعاون کیلئے نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند اور نوجوانوں، کھیلوں اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کی وزارت حکومت مالدیپ کے درمیان دستخط کیے گئے مفاہمت  نامے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس مفاہمت نامے پر نومبر 2020 میں دستخط کیے گئے تھے۔

مقاصد

ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان کھیلوں اور نوجوانوں کے اُمور کے شعبے میں دوطرفہ تبادلے کے پروگرام سے اسپورٹس سائنس، اسپورٹس میڈیسن، کوچنگ تکنیک، یوتھ فیسٹول اور کیمپوں میں شراکت داری جیسے شعبوں میں معلومات اور مہارت کو توسیع دینے میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا۔

فوائد

مالدیپ کے ساتھ کھیلوں اور نوجوانوں کے اُمور کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون سے حاصل ہونے والے فوائد تمام کھلاڑیوں بلاتفریق ان کی ذات، نسل ، علاقہ، مذہب اور صنف، مساوی طور پر قابل اطلاق ہوں گے۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:2608



(Release ID: 1705256) Visitor Counter : 84