پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور اڈیشہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مابین پارادیپ پلاسٹک پارک کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط


پیٹرولیم و قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر اور اڈیشہ کے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں معاہدے پردستخط ہوئے

Posted On: 09 MAR 2021 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9؍مار چ  : انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)  اور  اڈیشہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ڈی سی او)  نے پارادیپ پلاسٹک پارک  کی ترقی  کے لئے  آج ایک  مفاہمتی عرض داشت پر  دستخط کئے ہیں۔ پیٹرولیم ، قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر  جناب  دھرمیندر پردھان  ، اڈیشہ کے وزیراعلی جناب  نوین پٹنائک  اور  دوسری  اہم شخصیات کی موجودگی میں  ہائبرڈ موڈ میں  اس  مفاہمتی عرض داشت پر  دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں جناب دھرمیند رپردھان نے کہا کہ  پلاسٹک سیکٹر کی صنعت  اور روز گار  پیدا کرنے کی صلاحیت کو  ذہن میں رکھتے ہوئے  حکومت ہند نے  پلاسٹک پارک منصوبے کے توسط سے  اس  صنعت کی کلسٹر  ترقی کی  شروعات کی ہے۔ موجودہ وقت میں حکومت ہند نے  ایسے 6 پارکوں کو منظوری دی ہے اور پارا دیپ  پلاسٹک پارک  ان میں سے ایک ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ  اڈیشہ  پیٹروکیمکل، کیمیکل پالیمر، کپڑا اور فائبر سیکٹر میں تیزی سے  ترقی  کرتے ہوئے صنعت کاری  کا  مرکز بن جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZW05.jpg

جناب پردھان نے  صنعتی حوالے سے اہم  اس صنعت میں ایک اہل  ورک فورس  کی اہمیت پر بھی  روشنی ڈالی ، جس کے لئے  انسٹی ٹیوٹ آف  کیمیکل ٹیکنالوجی ،ممبئی اور انڈین آئل نے  بھوبنیشور میں  کیمیکل انجینئرنگ اور  ٹیکنالوجی میں  ایک اعلیٰ سطحی  کارکردگی  کا مرکز  قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے سے  ہاتھ ملایا ہے۔

مرکزی وزیر  نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ  آج  کا پروگرام  مشرقی ہندوستان کی ترقی کے لئے عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی  کے مشن  پورب اودے کے نقطہ نظر سے  ایک اہم  میل کا پتھر ہے۔

اس موقع پر  اڈیشہ کے وزیراعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے کہا کہ  میں  پارا دیپ پلاسٹک پارک  کی ترقی کی سمت میں  ایک سات آنے کے لئے  مرکزی وزیر  جناب دھرمیند رپردھان  ، انڈین آئل  اور  آئی ڈی سی او  کو  مبارک باد دیتا ہوں، جو در حقیقت  صنعتی طور پر  اہم اس صنعت میں بہت بڑی تبدیلی لانے  جار ہا ہے۔ یہ اڈیشہ کے ساتھ ساتھ  مشرقی ہندوستان میں  پیٹروکیمکل اور پلاسٹک کے  بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ  معاون  صنعتوں اور  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط  صنعتوں کو بھی  فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AETI.jpg

معاہدے پر  دستخط کے مطابق  پارا دیپ پلاسٹک پارک میں ڈاؤن اسٹیم پالیمر، صنعتوں میں سرمایہ کاری  کو بڑھا وا دینے کے لئے انڈین آئل نے  ایک  خصوصی  حکمت عملی  پر  مبنی  حوصلہ بخش منصوبے کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق  پالی پرو پائلین گرینیول کی پیداوار پر  2000 فی میٹرک ٹن کی انعامی رقم دی جائے گی۔ یہ رقم  31.3.2030 تک پارا دیپ پلاسٹک پارک میں واقع  کام کرنے والی  اکائیوں  کو  دی جائے گی۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریبا  26 اکائیاں پلاسٹک پارک میں  500 کروڑ روپے کی  امکانی  سرمایہ کاری کے ساتھ  آئیں گی اور ان سے  6000 راست طور پر اور بالواسطہ طور پر نوکریاں پیدا ہونے  کا امکان ہے۔

اس موقع پر  اڈیشہ سرکار میں  توانائی ، صنعت ، چھوٹے بہت چھوٹے اور اوسط  درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب دیویہ شنکر مشر اور  آئی ڈی سی او  کے صدر  جناب سنجے کمار سنگھ بھی   موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح-ج ق- ق ر)

(16-03-2021)

U-2599



(Release ID: 1705095) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Odia