نیتی آیوگ
بھارت میں حفظان صحت سے متعلق اختراعات کی کایا پلٹ کے لیے اٹل اختراعی مشن میں ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے ساتھ شراکت کی
Posted On:
15 MAR 2021 7:41PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کے تحت اٹل اختراعی مشن نے ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کا مقصد مشن کے اختراع کو سرگرمی کے ساتھ مدد دینااور پورے ملک میں چھوٹی صنعتوں کے اقدامات کی حمایت دینا ہے تاکہ حفظان صحت سے متعلق اختراعات اور نتائج میں تبدیلی لاکر انہیں بہتر بناناہے۔
اے آئی ایم اور ایسٹر کے درمیان ایک اہم شراکت داری کے اجازت نامے کی تفصیلات پر دستخط کیے گئے اور دونوں فریقوں کے درمیان ان تفصیلات کا لین دین کیا گیا۔اجازت نامے کی ان تفصیلات کا مقصدبھارت میں اے آئی ایم پروگراموں اور اس کے مستفیدین کے مختلف اقدامات کو حمایت دینا ہے تاکہ ڈیجیٹل حفظان صحت کے میدان میں امنگوں والی چھوٹی صنعتوں میں اختراع اور چھوٹی صنعتوں کے رجحان کو فروغ دیا جاسکے۔
ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئرگروپ کا ایک یونٹ، ایسٹر ڈیجیٹل ہیلتھ انکیوبیٹر (اے ڈی ایچ آئی) ملک میں اے آئی ایم کے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ مختلف اٹل انکیوبیشن مرکزوں (اے آئی سی)، قائم شدہ انکیوبیشن مرکزوں (ای آئی سی) ،اٹل کمیو نٹی انوویشن مرکزوں( اے سی آئی سی) اور اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل)کی مدد میں ایک بڑا رول ادا کرے گا۔
اس کا مقصد پورے ملک میں اے آئی سی ، ای آئی سی اور اے ٹی ایل کے ساتھ گہرائی سے سرگرم ہونا ہے تاکہ حفظان صحت کے ایسے اختراعی طریقوں کے میدان میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی کامیابیاں حاصل کی جاسکیں جن میں ڈیجیٹل طریقے سے ابتدائی دیکھ بھال پر توجہ دی جائے۔
اے آئی ایم کے ساتھ اس اجازت نامے کی تفصیلات کے مطابق ایسٹر، کلینیکل سمولیشن لیب،اے آئی حفظان صحت ریسرچ کے لیے ایسٹر فیڈریٹڈ لرننگ ڈیٹا بینک، اے ڈی ایچ آئی، ایسٹر ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر آف ایکسلینس اور دیگر متعلقہ سہولیات بھی فراہم کرائے گا۔
نیتی آیوگ کے تحت اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر آر رمنن نے، ایسٹر کے ساتھ ورچوئل ایس او آئی کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اس شراکت داری سے بھارت کے حفظان صحت سے متعلق اقتصادی نظام کی کایا پلٹ ہوجائے گی۔
*************
( ش ح ۔اس۔ ج ا)
U. No. 2590
(Release ID: 1705069)
Visitor Counter : 118