صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہری دوار کے کمبھ میلے میں علاج معالجہ اور صحت عامہ کے انتظامات کے جائزہ کے لئے اعلی سطحی مرکزی ٹیم کی تعیناتی
Posted On:
15 MAR 2021 8:46PM by PIB Delhi
کمبھ میلے 2021 میں علاج معالجہ اور صحت عامہ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہری دوار میں ایک اعلی سطحی ماہرین کی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔اس ٹیم کی قیادت نیشنل سینٹر فار ڈیسز کنٹرول( این سی ڈی سی ) کے ڈائریکٹرجناب ڈاکٹر ایس کے سنگھ کررہے ہیں۔ ان کے دوسرےمعاونین ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس کے جین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر میرا ڈھوریا شامل ہیں اوران دونوں کا تعلق بھی این سی ڈی سی سے ہے۔
اس ٹیم کی توجہ دوسرے امور کے علاوہ، معیاری ضابطہ عمل(ایس او پی) کے نفاذ کی صورت حال پر مرکوز رہے گی۔ یہ ایس او پی صحت اور خاندانی بہبود( ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کی وزارت کی طرف سے کمبھ میلے کے دوران کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔یہ ٹیم اپنی ان سفارشات پر عمل آوری کی صورت حال کا بھی جائزہ لے گی جو ایک مہینے پہلے اپنے دورے کے درمیان اس نے ریاست کو پیش کی تھیں۔
******
ش ح ۔س ب۔ ر ض
U-NO.2577
(Release ID: 1705060)
Visitor Counter : 111