وزارت آیوش

ادویہ جاتی پودوں سے متعلق قومی بورڈ

Posted On: 15 MAR 2021 3:54PM by PIB Delhi

 

این ایم پی بی نے ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے مقصد سے آیوش اور جڑی بوٹیوں سے متعلق بڑے صنعتی اداروں کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔

  1. بھارت کی آیورویدک ادویہ سازی کی تنظیم  ( اے ایم ایم ڈی آئی)
  2. آیورویدک ادویات تیار کرنے والے اداروں کی ایسوسی ایشن (اے ڈی ایم  اے)
  3. ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررس اور آیورویدک میڈیسن ( اے ایم اے ایم)
  4. ایسوسی ایشن آف ہربل اینڈ نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررس آف انڈیا (اے ایچ این ایم آئی )
  5. پی ایچ ڈی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی )
  6. کامرس و صنعت سے متعلق بھارتی ایوان کی فیڈریشن (ایف آئی سی سی آئی)

حکومت ہند کی حیاتیاتی تنوع سے متعلق قومی اتھارٹی سے موصول جانکاری کے مطابق بھارت نے بائیولوجیکل ڈائیورسٹی ایکٹ 2002 نافذ کیا ہے تاکہ حیاتیاتی وسائل اور بعض سرگرمیوں کے لئے اس متعلقہ علم تک رسائی کو منضبط کیا جاسکے جن کے فائدوں کو حیاتیاتی وسائل کے استعمال کرنے والے کو حیاتیاتی وسائل فراہم کرنے والے کے ساتھ منصفانہ اور مساویانہ طریقے سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

آیوش صنعت کے مالکان، اودیہ ساز اور برآمد کار وغیرہ واپس خریدنے سے متعلق سمجھوتہ کرکے اور قیمتوں او رمقدار کے بارے میں پیشگی فیصلہ کرکے ادویہ جاتی پودوں کی کاشت میں حصہ لیں گے۔ وہ دوسرے فریقوں یعنی کسانوں، کلسٹرس اور صنعت کے مالکان وغیرہ کے ساتھ قابل آمادہ شرائط پر فصل کی پیداوار کی لاگت آپس میں تقسیم کریں گے۔

آیوش کی ادویات، سردست نیشنل آیوش مشن (این اےایم) کی مرکزی حکومت کی سرپرستی والی اسکیم نافذ کررہی ہے۔ ادویہ جاتی پدوں کے تحت این اے ایم اسکیم کا عنصر منتخب ریاستوں کے ضلعوں کے اندر طے شدہ کلسٹرس یا زون میں ترجیحی طور پر ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے اور پورے ملک میں ایک مشن کے طور پر اسے نافد کررہا ہے۔ اس اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق درج ذیل کےلئے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

  1. کسانوں کی زمین پر ترجیح والے ادویہ جاتی پودوں کی کاشت
  2. نرسریوں کا قیام، جن کے  اندر پودے لگانے سے متعلق معیاری سامان کی تیاری اور اسپتال کا انتظام ہو
  3. پیشگی سلسلے کے ساتھ فصل کی کٹائی کے بعد کے بندوبست

اس اسکیم کے تحت کسان کی زمین پر ترجیح والے 140 ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کے لئے ان کی کاشت پر آنے والی لاگت کی تیس فیصد، 50 فیصد اور 75 فیصد کی شرح سے سبسڈی یا رعایت فراہم کی جاتی ہے۔

حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کے ادویہ جاتی پودوں کے قومی بورڈ (این ایم پی بی) نے 22 نومبر 2017 کو ادویہ جاتی پودوں کی پیداوار کے لئے رصاکارانہ طور پر صداقت نامہ سے متعلق ایک اسکیم کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ ادویہ جاتی پودوں میں اچھے زرعی طور طریقوں (جی اے پی ایس) اور کھیت میں پیداوار اکٹھا کرنے سے متعلق اچھے طور طریقوں (جی ایف سی پی ایس) کی ہمت افزائی کی جاسکے۔ وی سی ایس ایم پی پی کی بدولت ملک میں تصدیق شدہ معیاری ادویہ جاتی پودوں کے خام مال کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اوران کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا اور جڑی بوٹیوں کی عالمی برآمدات میں بھارت کےحصہ میں اضافہ ہوگا۔

آیوروید، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اورہومیو پیتھی- آیوش کی وزارت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجی جو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

******

ش  ح ۔ع م۔ ف ر

U-NO.2575


 


(Release ID: 1705050) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Telugu