صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پارلیمنٹ میں سپر اسپیشلٹی کنسلٹیشن کےلئے لوک سبھا اسپیکر نےجناب ہرش وردھن کی موجودگی میں  چھٹے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا


یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ویکسین کی فراہمی کے بعد بھی کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ پر عمل کیا جائے: ڈاکٹر ہرش وردھن

’’ملک میں انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی اہم وجہ کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ میں لاپرواہی برتنا ہے‘‘

Posted On: 15 MAR 2021 3:44PM by PIB Delhi

 

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں  ارکان پارلیمنٹ کےلئے سپر اسپیشلٹی کنسلٹیشن کےلئے چھٹے وسیع طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد وینکٹیش  جوشی،راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش نارائن سنگھ اور معزز افراد موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FN34.jpg

 

پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میڈیکل سینٹر میں سال بھر مہیا کی جارہی طبی سہولیات کے سلسلے میں مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ،’’صحت سبھی کےلئے ایک اہم موضوع ہے ۔اس مرکز میں لیبوریٹری جانچ ،ایکس رے اور الٹراساؤنڈ سہولیات سمیت مختلف موضوعات میں ماہرین کی خدمات مل رہی ہیں۔ یہان پچھلے کئی برسوں سے منعقد ہورہے ان کیمپوں سے ارکان پارلیمنٹ،سابق ارکان پارلیمنٹ ، ان کے گھروالوں اور  دیگر اہلکار مستفید ہوتے رہے ہیں۔اس سال اس سینٹر میں کووڈ جانچ اور کووڈ کی ویکسین لگانے کے لئے بھی انتظام کیا گیا ہے۔‘‘

ہندوستان میں کووڈ انفیکشن کے پھر سے بڑھنے پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’ملک میں انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی اہم وجہ  مناسب کووڈ برتاؤ میں لاپرواہی برتنا ہے۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ویکسین کی فراہمی کے بعد بھی مناسب کووڈ برتاؤ پر عمل کیا جائے۔ مناسب کووڈ برتاؤ اور کووڈ ویکسین کے سلسلے میں بیداری بڑھاکر ہمیں اس ٹیکہ کاری مہم  کو عوامی تحریک بنانا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً تین کروڑ کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور ٹیکہ کاری مہم میں تیزی آرہی ہے۔

پارلیمنٹ انیکسی  کے اس میڈیکل سینٹر میں وقت بر وقت خصوصی طبی بیداری کیمپوں  کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔سال میں2004 میں ان کیمپوں کا لگنا شروع ہوا تھا۔اس سے پہلے یہ کیمپ تقریباً : 2019،2015،2010،2006،2004میں لگائے گئے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027KMC.jpg

 

عوامی طبی خدمات کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کو کارڈیو لوجی ،نیورو لوجی ،انڈوکرائنولوجی اور گیسٹرواینٹرولوجی کے شعبہ میں سپر اسپیشلٹی مشورے دئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ آیوش خدمات اور غذائی خدمات بھی مہیا ہیں۔

دسمبر 2019 میں منعقد کیمپ میں تقریباً 240 ارکان پارلیمنٹ نے ان سہولیات کا فائدہ اٹھایا۔ آج کے اس کیمپ میں آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (اے آئی آئی ایم ایس) سے کارڈیو لوجی،کارڈیوواسکولر،سرجری سمیت پلمولوجی کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

لوک سبھا  جنرل سکریٹری جناب  اتپل کمار سنگھ ،اڈیشنل سکریٹری  لوک سبھا محترمہ آبھا سنگھ یدوونشی، اڈیشنل سکریٹری راجیہ سبھا  جناب جگدیش کمار، اے آئی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گولیریا ،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں اڈیشنل سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا،جناب آلوک سکسینہ اور دیگر سینئر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:2548

 



(Release ID: 1705025) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam