وزارت آیوش
این اے ایم کے تحت آیوش اسپتال
Posted On:
15 MAR 2021 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی:15،مارچ، 2021:آیوروید،یوگا اور نیچرو پیتھی، یونانی سدھا اور ہومیو پیتھی کے وزیر مملکت (اضافی چارج)جناب کرن رجیجو نے آج یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ عوامی صحت ایک ریاستی معاملہ ہے۔ آیوش اسپتالوں کا قیام متعلقہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دائرہ کار کے تحت آتا ہے۔ تاہم مرکزی امداد یافتہ اسکیم قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت 50 بستروں والے مربوط آیوش اسپتال قائم کرنے کیلئے مالی امداد کا التزام ہے۔ این اے ایم رہنما خطوط کے مطابق سرگرمی کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کیلئے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اہل ہیں۔ سال 16-2015 کے دوران وزارت آیوش نے پٹنہ میں 50 بستروں والے مربوط آیوش اسپتال کے قیام کو منظوری دی ہے۔ پٹنہ میں آیوش اسپتال قائم کرنے کیلئے سال 16-2015 کے دوران 102.70 لاکھ روپئے اور سال 20-2019 کے دوران 200.00 لاکھ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔
درج ذیل پانچ سرکاری آیوروید اسپتال اور میڈیکل کالجز بہار میں طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں:
- گورنمنٹ آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل، پٹنہ
- گورنمنٹ ایودھیا شیوکماری آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل بیگوسرائے
- گورنمنٹ شری یتندر نارائن استھانگ آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل، بھاگلپور
- گورنمنٹ مہارانی رامیشوری بھارتیہ چکتسیہ وگیان سنستھان، دربھنگہ
- گورنمنٹ شری دھنونتری آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل، بکسر
مزید برآں گورنمنٹ آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل، پٹنہ اور گورنمنٹ ایودھیا شیوکماری آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل بیگوسرائے اس وقت بہار میں آیوروید میں میڈیکل کی تعلیم فراہم کررہے ہیں۔
وزارت آیوش بہار سمیت ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعے مرکزی امداد یافتہ اسکیم نیشنل آیوش مشن کو نافذ کررہی ہے اور ان کے ریاستی سالانہ ایکشن پلان ایس اے اے پی میں موصولہ تجاویز کے مطابق انہیں مدد فراہم کررہی ہے۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2555
(Release ID: 1705016)
Visitor Counter : 97