پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

گھریلو پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ

Posted On: 15 MAR 2021 1:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15 مارچ، 2021/ اپریل سے جنوری 21-2020 کے دوران خام تیل کی ڈبہ بندی 182.2 ایم ایم ٹی ہے جو خام تیل کی ڈبہ بندی کی صلاحیت  (249.87 ایم ایم ٹی )  کا 73 فیصد ہے۔ 21-2020 کے دوران بھارتی ریفائنری کی گنجائش کووڈ – 19 وبا کے سبب کم مانگ کی وجہ سے کم ہے۔

درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور تیل اور گیس کی  گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے کیے گئے حکومت کی طرف سے کیے گئے پالیسی اقدامات میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں:

  1. پائے گئے پیٹرول کے کنوؤں کو جلد کاروبار کی شکل دینے کے لیے ہائڈرو کاربن کو  جلد نقد رقم کی شکل دینے کے لیے پیداوار کے اشتراک  کے سمجھوتے پی ایس پی کے تحت رعایات ، توسیع اور وضاحتوں کی پالیسی ۔
  2. پائے گئے چھوٹے ذخیروں سے متعلق پالیسی ۔
  3. پیٹرول کی تلاش اور لائسنسنگ پالیسی۔
  4. پیداوار کے اشتراک کے سمجھوتوں کی توسیع سے متعلق پالیسی ۔
  5. کوئلے کی تہہ کی میتھین کو جلد کاروبار کی شکل میں لائے جانے کی پالیسی ۔
  6. اعداد و شمار سے متعلق قومی ریپوزیٹری کا قیام،
  7. ریتیلے طاس کے علاقوں میں ایسے علاقوں کی جانکاری دینا جن میں ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔
  8. پیٹرول کے وسائل کا نئے سرے سے جائزہ۔
  9. این ای ایل پی سے پہلے اور این ای ایل پی بلاکوں میں پیداوار کے اشتراک سے متعلق کھیپوں کے کام کاج کو بلارکاوٹ بنانے کے لیے پالیسی سے متعلق لائحہ عمل۔
  10. تیل اور گیس کے لیے  ریکوری کے طریقوں کو فروغ دینے اور ترغیب دینے کی پالیسی۔
  11. پیداوار کے اشتراک سے متعلق موجودہ معاہدوں ، کول بیڈ میتھین سمجھوتوں اور نامزدگی کنوؤں کے تحت غیرروایتی ایندھن کی تلاش اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے  پالیسی لائحہ عمل۔

اس کے علاوہ حکومت نے فروری 2019 میں  تیل کے کنوؤں کی تلاش اور لائسنسنگ پالیسی میں بڑی اصلاحات کو منظوری دی تھی تاکہ تیل کے تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جائے  ریتیلے طاس کے علاقوں میں ان جگہوں میں جن سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا یا جنہیں الاٹ نہیں کیا گیا ان میں گھریلو اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے۔

۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2568


(Release ID: 1705006) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Bengali , Malayalam