جل شکتی وزارت

13 مارچ 2021 کو جل جیون مشن پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء کی قومی کانفرنس

Posted On: 12 MAR 2021 7:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12،مارچ، 2021: جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت 13 مارچ 2021 کو جل جیون مشن پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء کی کانفرنس کی صدارت کریں گے، جس میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دیہی پانی کی فراہمی کے انچارج وزراء شامل ہوں گے۔ اس عرصے کے دوران جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ جل جیون مشن مرکزی حکومت کا ایک بہت بڑا پروگرام ہے جو 2024 تک گاؤں کے ہر گھر کو پانی کا کنکشن مہیا کرے گا۔ اس کانفرنس میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری جناب پنکج کمار، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر جناب بھرت لال شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد جل جیون مشن سے متعلق منصوبہ بندی، عمل درآمد اور پیشرفت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کے بارے میں  تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا جارہا ہے تاکہ گاؤں کے باقی گھروں تک نل کا کنکشن جلد سے جلد پہنچ سکے۔

عوامی صحت اور لوگوں کی فلاح و بہبود سے وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی بجٹ 22-2021 میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 22-2021 میں 11,500 کروڑ روپے ہوگیا ہے جبکہ 21-2020 میں یہ 50,011 کروڑ روپے تھا۔  بجٹ کے اعلان کے فوراً بعد عالی مرتبت وزیر اعظم نے جل جیون مشن 2021-22 کے نفاذ کو تیز کرنے کے لئے آراء اور تجاویز طلب کر نے کے لئے ایک اعلی سطحی مشاورت کا انعقاد کیا، جس میں پرائیویٹ سیکٹر، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور اب تک 3.79 کروڑ سے زائد دیہی گھرانوں کو نل کا کنکشن مہیا کرایا گیا ہے۔ جل جیون مشن شروع سے ہی اپنے مشن میں ثابت قدم رہا ہے اور اب تک 3.79 کروڑ سے زیادہ خاندان کو نل کا کنکشن  مہیا کرایا گیا ہے یعنی 7 کروڑ سے زیادہ دیہی خاندان (36.65 فیصد) کو اپنے گھروں میں صاف پانی ملنا شروع ہو گیا ہے یعنی ایک تہائی سے زیادہ دیہی گھرانوں کو نل کے ذریعے پینے کے پانی تک رسائی حاصل ہے۔ 52 اضلاع، 672 بلاکوں، 42,322 پنچایتوں اور 81,863 دیہاتوں میں رہنے والے ہر خاندان کو گھر میں نل فراہم کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ک 'پینے کے پانی کے معیار کی جانچ اور نگرانی' اور جے جے ایم - واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) کا افتتاح بھی کریں گے۔ مشن نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے ڈبلیو کیو ایم آئی ایس پر ایک آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ تیار کیا ہے۔ مکمل خودکار ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم پانی کے نمونوں کی جانچ کرے گا اور پینے کے پانی کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا ، اور اگر آلودہ ہے تو اس کے تصفیے کی کارروائیوں کا بھی آغاز کرے گا۔ شفافیت، احتساب اور اچھی حکمرانی کے وزیر اعظم کے وژن کے تحت ، پانی کے معیار کے اعداد و شمار پہلی بار عوامی طور پر دستیاب ہوں گے۔

مشن کے تحت اگلے تین سال میں سالانہ 1 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ 12 ملین گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں ملک کے باقی گاؤں کے لئے پانی سے متعلقہ کاموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ 'ہر گھر جل' پروگرام کا مقصد پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، پانی کے معیار کی جانچ اور آپریشن اور انتظامیہ (او اینڈ ایم) کے لئے 20 لاکھ ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دیہی ہندوستان میں لوگوں کو طویل مدتی پانی کی فراہمی کے نظام کی استحکام کی طرف لے جانا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2504



(Release ID: 1704769) Visitor Counter : 141


Read this release in: Hindi , English