وزارت خزانہ

سرکاری اسٹاک’4.48 فیصد 2023‘، کی فروخت (اجرائے نو کے لیے نیلامی)، بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ  بونڈ 2033،سرکاری اسٹاک ’6.22 فیصد 2035 ‘اور سرکاری اسٹاک’6.67 فیصد 2050‘

Posted On: 08 MAR 2021 8:20PM by PIB Delhi


نئی دہلی ،8مارچ ،2021، بھارت سرکار (جی او آئی) نے فروخت (اجرائے نو) کا اعلان کیا ہے۔(i) سرکاری اسٹاک 4.48 فیصد، 2023 کے لیے 4000 کروڑ روپئے کی مشتہر شدہ رقم (برائے نام) قیمت پر مبنی  نیلامی کے ذریعے۔ (ii) بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بونڈ 2023، مشتہر شدہ قیمت 4000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے  قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے۔ (iii) سرکاری اسٹاک 6.22 فیصد، 2035 مشتہر شدہ قیمت 11000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے۔(iv) سرکاری اسٹاک 6.67 فیصد، 2050 مشتہر شدہ قیمت 5000 کروڑ روپئے برائے نام کے لیے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے۔ بھارت سرکار کے پاس یہ متبادل موجود ہے کہ وہ متذکرہ بالا ہر اسٹاک کے تعلق سے 2000 کروڑ روپئے تک کا  فاضل سبسکرپشن اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی  کئی قیمتوں والے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے 12 مارچ 2021 کو (جمعہ) نیلامی کی کارروائی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس ، فورٹ ممبئی کے ذریعے  انجام دی جائے گی۔

اسٹاک کی فروخت کی مشتہر شدہ قیمت  کا پانچ فیصد تک  سرکاری اسٹاک کی نیلامی کے سلسلےمیں غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت  کی اسکیم کے مطابق مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

مقابلہ جاتی  اور غیر مقابلہ جاتی نیلامی کی درخواستیں الیکٹرانک طریقے پر ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای-کبیر) سسٹم کے ذریعے  12 مارچ 2021 کو داخل کی جانی چاہئے۔ غیر مقابلہ جاتی نیلامی درخواستیں دوپہر ساڑھے دس بجے اور گیارہ بجے کے درمیان جبکہ مقابلہ جاتی درخواستیں ساڑھے دس بجے اور ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کی جانی چاہئیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان  12 مارچ 2021 (جمعہ) کے دن کیا جائے گا اور  کامیاب بولی لگانے وا لوں کی طرف سے ادائیگی 15 مارچ 2021 (پیر) کے دن کی جائے گی۔

یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے سرکلر نمبر آر بی آئی/2018-19/25 /مورخہ 24 جولائی 2018 اور  وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ  کے مطابق  جاری کی گئی’وین اشوڈ ٹرانزیکشن ان سینٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز‘ کے مطابق ’’وین اشوڈ‘‘ کے سلسلےمیں  مجاز ہوں گے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2525



(Release ID: 1704768) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi