وزارت اطلاعات ونشریات

گورنر تمیلیسائی سوندراجن نے ’آزادی کا امرت مہوتوسو‘ کے ایک حصے کے طور پر وارنگل میں تصویری نمائش کا افتتاح کیا،ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کے ذریعے تلنگانہ میں 4 نمائشوں کا انعقاد

Posted On: 12 MAR 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،12 مارچ، 2021/

تلنگانہ کی گورنر محترمہ تمیلیسائی سوندراجن نے آج وارنگل میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریب کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو، حیدرآباد کے ذریعے منعقد جنگ آزادی اور ڈانڈی مارچ سے متعلق ایک فوٹو نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ڈانڈی مارچ نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے یاد لایا کہ بہت سے مجاہدین آزادی نے ہماری آزادی کے لئے اپنی جانوں  کے نذرانے پیش کئے۔

گورنر محترمہ نے کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ نہ صرف مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ہماری کامیابیوں کو مجتمع کرنے کا موقع ہے بلکہ  یہ ہمارے وزیراعظم کے ذریعےتصور کردہ ایک صحیح موقع  بھی ہے کیونکہ یہ آزادی کے 100 سالہ جشن میں  ہندوستان کے وژن اور منصوبہ سازی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جیسا ہمارے وزیراعظم نے کہا  کہ ہمیں ملک کی آزادی کے لئے مرنے کا موقع تو نہیں ملا لیکن ہمارے پاس ملک ترقی کے لئے زندہ رہنے کا موقع ضرور ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا شاندار ماضی  ہمیں  تحریک دلا تا ہے کہ آئیے ہم ایک ایسے مضبوط، ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں، جو امن، اتحاد، علم اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

 گورنر محترمہ نے  کووڈ بیداری گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا اور لوگوں کو کووڈ کے تئیں مناسب  طرز عمل اپنانے کی صلاح دی۔

اطلاعات و نشریات وزارت کے   ڈائریکٹر جنرل- جنوب، جناب ایس وینکٹیشور نے اس موقع پر کہا کہ  حکومت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق ، آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر ملک بھر میں ’آزادی  کا امرت مہوتسو‘  تقریب کے ایک حصے کے طور پر  نمائشوں سمیت مختلف سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ یہاں منعقد تصویری نمائش میں ہماری جنگ آزادی کی جدوجہد کے سنگ میل کو دکھایا گیا ہے۔ پروگرام میں ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر   ڈاکٹر مانسس کرشن کانت، ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کے عہدیدار جناب شری دھر  سرونینی، اردھ  شری نواس اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریب کے ایک حصے کے طور پر ،جنگ آزدی کی جدودجہد کو عکاسی کرنے  والی  نمائشیں  حیدرآباد، نلگونڈہ اور نظام آباد سمیت ریاست کے دیگر تین مقامات پر منعقد کی جارہی ہیں۔

 

*****

ش ح۔ ن ر (14.03.2021)

U NO: 2498

 



(Release ID: 1704764) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu