کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ کھلونے بھارت کی کوالٹی، انفرادیت، جدت طرازی، ماحولیات – دوستی اور حیرت انگیزی کا اظہار کرنے کی ایک علامت بن سکتے ہیں


ورچول کھلونا میلے کو 4 مارچ تک بڑھایا گیا

Posted On: 02 MAR 2021 7:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2ارچ 2021 ۔ صنعت و تجارت، ریلوے، صارفین امور اور خوراک و عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ کھلونے بھارت کی کوالٹی، انفرادیت، جدت طرازی، ماحولیات – دوستی اور بھارتی کھلونوں کے تئیں تحیر کے اظہار کی علامت بن سکتے ہیں۔ بھارت کھلونا میلہ (ٹی آئی ٹی ایف) 2021، کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آتم نربھر کے ایک جزو کے طور پر اس مہم کی شروعات کی، جس سے کھلونوں کی خصوصی صلاحیت کو سمجھا اور بھارت میں کھلونوں سے متعلق ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ خیال ہے کہ کھلونا کی صنعت ہمارے بچوں کو ابتدائی برسوں میں ان کے فروغ میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ورچول طریقے سے منعقدہ اس اختتامی تقریب میں کپڑے کے سکریٹری اور بھارت سرکار و ریاستی حکومتوں کے دیگر سینئر افسران شامل ہوئے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کھلونا میلہ (ٹی آئی ٹی ایف) 2021 نے ہمارے کاریگروں، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس، نوجوانوں ڈیزائنروں اور غور و فکر کرنے والوں کے لئے موقع فراہم کیا۔ نفسیات کو تکنیک سے اور ماحولیات دوستی کو ماحولیاتی نظام سے جوڑنا کامیابی کا اصول ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلونے نہ صرف ہماری خوش حال ثقافت و وراثت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ ہمارے بچوں کے دماغ کو فروغ دینے میں انھیں تربیت دینے کی صحیح صلاحیت رکھتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہمارا مشن نہ صرف بھارت کو کھلونوں کے معاملے میں خودکفیل بنانا ہے بلکہ بھارت میں تیار اور فروغ دیے گئے کھلونوں کے ساتھ ایک عالمی پلیئر بھی بننا ہے، تاکہ دنیا بھر میں برانڈ انڈیا بنانے میں مدد ملے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ کھلونا کے شعبہ کی پہچان چمپئن شعبوں میں سے ایک کے طور پر کی ہے اور ملک میں ٹوائے کلسٹر کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس موقع پر کپڑا کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے اعلان کیا کہ لوگوں کی مانگ پر ورچول ٹوائے فیئر کو مزید دو دنوں کے لئے یعنی 4 مارچ تک بڑھایا جارہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا  کہ طے کیا گیا ہے کہ اس ورچول کھلونا میلہ کے بعد دیسی کھلونوں کو فروغ دینے کے لئے 10 سے 12 علاقائی کھلونا میلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔

بھارت کھلونا میلہ نے ایک ٹوائے ڈیزائن چیلنج بھی کیا۔ دو زمروں میں کھلونوں کے ڈیزائن کے چیلنج میں 225 انٹریز آئیں۔ 1. پیشہ ور، 2. غیر پیشہ ور۔ ہر زمرے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے ایوارڈ یافتگان کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک لاکھ روپئے، 50000 روپئے اور 25000 روپئے کے نقد انعامات رکھے گئے تھے۔ کپڑا سکریٹری نے ٹوائے ڈیزائن چیلنج کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جو حسب ذیل ہے:

  1. پیشہ ور زمرہ

پہلا انعام: آدتیہ گپتا

دوسرا انعام: گریما کوشک

تیسرا انعام: آدیتی گنپتی

  1. غیر پیشہ ور زمرہ

پہلا انعام: نوویہ شکلا

دوسرا انعام: سنجنا رام کرشنن

تیسرا انعام: ایشا وجین

 

بھارت کھلونا میلہ – 2021 کے بارے میں

بھارت کھلونا میلہ 2021 کھلونوں سے جڑی تنظیموں کی سرگرم شراکت داری کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی بین وزارتی پہل ہے۔ بھارت میں کھلونے بنانے والی صنعت کو فروغ دینے کے لئے 27 فروری 2021 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ورچول پلیٹ فارم پر بھارت کھلونا میلہ – 2021 کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے ذریعہ آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل مہم کو بھی فروغ دینا ہے۔ اپنی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نے بھارتی کھلونا صنعت کی خوابیدہ صلاحیت کو باہر لانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کھلونے کی تعلیمی صلاحیت اور بچوں کے سیکھنے اور ان کے فروغ میں کھلونوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ لوگ نہ صرف کھلونوں کو ایک پروڈکٹ کے طور پر خریدتے ہیں بلکہ اس کھلونے سے متعلق احساسات سے بھی جڑنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے صنعت سے ایسے کھلونے بنانے کی اپیل کی جو نہ صرف ماحولیات کے لئے بلکہ نفسیات کے لئے بھی اچھا ہو۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم نے اترپردیش میں وارانسی، کرناٹک میں چناپٹنا اور راجستھان میں جے پور کے کاریگروں کے ساتھ بات چیت کی اور روایتی کھلونے بنانے کی وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے پروڈکشن میں جدت طرازی سے کام لینے کے تئیں حوصلہ افزائی کی۔

میلے کے لئے 110 سے زیادہ ملکوں اور 30 بھارتی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 20 لاکھ سے زیادہ مندوبین نے رجسٹریشن کرایا۔  میلے میں اب تک 40 لاکھ سے زیادہ وزیٹر آچکے ہیں۔ اب تک ملک بھر کے 1074 نمائش کاروں نے میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی ہے۔ 10 عالمی سی ای او / شریک بنیاد گزاروں سمیت 103 مقررین کے ساتھ 41 یونک پینل ڈسکشن، ویبینار اور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

پروگرام کے پہلے دن سی ای او کنکلیو کے دوران 10 عالمی سی ای او اور 2 مرکزی وزراء یعنی کپڑے کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل، بھارتی کھلونا صنعت کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کے لئے ایک ساتھ آئے۔

کمپیوٹر سے متعلق 16 سرگرمیوں نے یوزرس کو چار دنوں تک مصروف رکھا۔ میلے میں کھلونے بنانے پر موضوعاتی ورکشاپ اور بچوں کے لئےآن لائن سرگرمیاں، ڈول میوزیم کا ورچول ٹور، کھلونے بنانے والی فیکٹری کا ورچول ٹور، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایس سی کے ذریعہ ڈرون ٹیکنالوجی پر ایک ڈیمو بھی ہوا۔

ورچول نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے 1074 نمائش کاروں نے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 13 روایتی گروپوں سمیت 60 کلسٹروں اور روایتی سے لے کر جدید تک کے 15 پروڈکٹ سگمنٹس کی نمائندگی کی۔ نمائش کاروں میں کاریگر، اسکول، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، عالمی گروپ اور صنعت سے وابستہ دیگر لوگ شامل تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2530



(Release ID: 1704761) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Hindi