وزارت اطلاعات ونشریات
بیوروآف آؤٹ ریچ کمیونی کیشن نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نمائشوں کا اہتمام کیا
Posted On:
12 MAR 2021 7:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12 مارچ ، 2021، ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی شروعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے آج گجرات میں احمدآباد کے مقام پر افتتاحی تقریب سے ہوئی۔ آزادی کے 75 سال ملک گیر پیمانےپر منانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونی کیشن نے پورے ملک میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 32 مقامات پر فوٹو نمائشنوں کا اہتمام کیا۔ ان نمائشوں کا مقصد مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنا اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے رول کو یاد کرنا ہے۔ ان نمائشوں کے ذریعے یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آزادی کی جدوجہد کرنے والے ایسے جانبازوں کے رول کو اجاگر کیا جائے جن کے بارےمیں لوگ نہیں جانتے۔
ملک کے تمام حصوں میں منعقد ہونے والی نمائش میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ انھوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد کے پیچھے چھپی ہوئی کہانیوں کے بارے میں معلوم کرنے میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایسے پینلوں کی نمائش کی گئی جن میں بابائے قوم مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، نیتاجی سبھاش چندر بوس اور دیگر مجاہدین آزادی کی زندگیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تاریخی دانڈی مارچ، ہمارے مجاہدین آزادی کی زندگی کے نایاب مناظر ، آزادی کے پہلے کے دور کے اخبارات کی کلیپنگ کی نمائش کی گئی۔
گجرات کے ریجنل آؤٹ ریچ بیوروز (آر او بیز) نے گودھرا، جونا گڑھ/بھج اور سورت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے اصل تقریب کا افتتاح کئے جانے کے فوراً بعد امرت مہوتسو کی سرگرمیوں کو شروع کیا گیا۔
جے پور میں راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا نے تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے ا مید ظاہر کی کہ آزادی کی جدوجہد کے جانباز نوجوانوں کو نیو انڈیا کے لیے کا م کرنے کے سلسلے میں فیضان بخشیں گے۔ ریاست کے کلچر کے وزیر جناب بی ڈی کلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تلنگانہ کے شہر نظام آباد کے مقامی لوگ تقریب میں مقامی مجاہد آزادی اننت کمار کنہارے کی تصویر دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوئے، جو مہاراشٹر سے ترک وطن کرکے آئے تھے اور انھوں نے نظام آباد میں آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔
مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں وزیر اعلیٰ جناب شیور راج سنگھ چوہان نے ریاست کے وزیر صحت جناب پربھورام چودھری کے ساتھ مل کر تقریب کا افتتاح کیا۔ مہو، اندرو میں (جو بی آر امبیڈکر کی جائے پیدائش ہے)،ریاست کے کلچر کے وزیر نے تقریب کا افتتاح کیا۔
چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح کلچر کے وزیر جناب امرجیت بھگت نے کیا۔
پنجاب میں گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ایڈمنسٹریٹر جناب وی پی سنگھ بدنور نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ شملہ میں اسی طرح کی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے گورنر جناب بندارو دتاترے نے کہا کہ نوجوانوں کو ہماری آزادی کی جدوجہد سے ترغیب حاصل کرنی چاہئے تاکہ قوم ترقی کرسکے۔ ریاست کے شہری ترقیات کے وزیر جناب سریش بھاردواج بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آر او بی جموں میں بریگیڈیئر راجندر سنگھ جیسے لیڈروں کو یاد کیا گیا، تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے شرکت کی۔ آل انڈیا ریڈیو کے پرنسپل ڈی جی جناب این۔ وی۔ ریڈی نے آر او بی گواہاٹی میں امرت مہوتسو نمائش کا افتتاح کیا۔
چنئی میں آر او بی کی طرف سے منعقدہ نمائش کا افتتاح گورنر جناب بنواری لال پروہت نے کیا۔ آر او بی پینانور میں، کیرالہ کے مجاہد آزادی وی پی اپوکٹا پوتھووال نے تقریب میں شرکت کی۔ کیرالہ میں تروچیرا پلی مننتھاوڑی، وائیناڈ اور کندرا کلم میں بھی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر جناب عارف محمد خاں اور چیف سکریٹری بھی نمائش دیکھنے گئے جس کا افتتاح اے ڈی جی، آر او بی جناب وی پلانی چامی نے کولم میں کیا۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2476
(Release ID: 1704619)
Visitor Counter : 213