وزارت آیوش

7 ویں بین الاقوامی یوگاڈے ، 2021 کے لیے 100 دن کی  الٹی گنتی شروع

Posted On: 12 MAR 2021 7:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 12 مارچ       نوجوانوں کے امور، اور کھیل کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور آیوش کے وزیر مملکت (اضافی چارج) جناب کیرن رجیجو ، نے 12.3.2021 کو7 ویں بین الاقوامی یوگاڈےکے 100 دن کی الٹی گنتی شروع ہونے پر سہ پہر  3 بجے ہونے والی پریس کانفرنس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی تھی۔

سکریٹری (آیوش) نے اعلان کیا کہ ایم ڈی این آئی وائی ، اشوک روڈ ، نئی دہلی میں 13.3.2021کو صبح 7.30 بجے سے صبح 9 بجے تک ہونے والی الٹی گنتی کی تقریب میں محترم وزیر شریک ہوں گے۔ تمام میڈیا نمائندگان اس تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے، جہاں  عام یوگا پروٹوکول کی  براہ راست نمائش کی جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے انعقاد کے پیش نظر 100 دن  کا کاؤنٹ ڈاؤن ایک اہم سالانہ پروگرام واقعہ ہے۔ وزارت کو آئی ڈی وائی –2021 تک 100 چلنے والے پروگرام میں یوگا کے ذریعہ "صحت و خوشحالی کے لیے عوامی تحریک" شروع ہونے کی امید ہے۔ جب ملک اور دنیا  وبائی مرض کے مضر اثرات سے بازیابی پر توجہ مرکوز کر رہے ہوں ، ایسے وقت میں  یہ تحریک انتہائی موزوں ہے اور کووڈ – 19 کے وبائی مرض سے بازیابی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ ساتھ ہی عوامی صحت، ادویات اور جسمانی و ذہنی دونوں محاذوں پر ذاتی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز ہوگا۔

100 دن کی الٹی گنتی کا آغاز ، وزیرموصوف کے ذریعہ 13.3.2021کو ایم ڈی این آئی وائی ، نئی دہلی میں صبح 7.30 بجے کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ سی وائی پی (عام یوگا پروٹوکول) پر مبنی سرگرمی کا افتتاح کیا جائے گا ، جسے وزارت اورمعاون تنظیموں کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

آئی ای ڈی وائی 2021 اس سال بین الاقوامی یوگا ڈے  کا 7 واں ایڈیشن ہے ۔ اس سال 21 جون کو بین الاقوامی  یوگا ڈے (آئی ڈی وائی) کے 7 ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا جائے گا ، جسے محترم وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر سال 2014 میں متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے ذریعہ آئی ڈی وائی کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

ہر سال معزز وزیر اعظم آئی ڈی وائی کے انعقاد میں  خودملک کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ پچھلے سال یہ جگہ لیہ  تھی، لیکن وبا کے باعث جسمانی موجودگی کے ساتھ یہ پروگرام نہیں ہوا تھا۔ حالانکہ یوگا پروٹوکول  انسٹرکٹر کی حیثیت سے ایم ڈی این آئی وائی کے ذریعہ مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے تقریبا 100 رضاکاروں کو تربیت دی گئی تھی۔ یوگا انسٹرکٹر اور ٹیچروں سے خطے میں سیاحت کی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ وزیر موصوف ان یوگا پروٹوکول انسٹرکٹروں کے لیے ری اورینٹشن پروگرام کا آغاز کریں گے۔ وزیر موصوف ایم دی این آئی وائی کے ذریعہ 100 دن کے لانچ کے دوران سی وائی پی کی براہ راست نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 (12.03.2021)

U-2479



(Release ID: 1704559) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Punjabi , Hindi