کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل اعتبار سے سہولت فراہم کرنے کی خاطر آتم نربھر نویشک متر پورٹل پر کام کر رہی ہے


’’انویسٹ انڈیا‘‘سیکٹر وار سرمایہ کاری کرنے والے پر توجہ دے رہا ہے تاکہ بھارت میں دیرپا سرمایہ کاری کے لیے نئی شراکت داری کو فروغ دیا جاسکے

Posted On: 12 MAR 2021 2:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12مارچ ،2021، اندرون ملک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی خاطر کوششوں کو مزید مستحکم بنانے کی غرض سے کامرس اور صنعت کی وزارت کاصنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کا محکمہ  ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل ’’آتم نربھر نویشک متر‘‘ کو قطعی شکل دینے کے عمل سے گذر رہا ہے تاکہ  اندرون ملک سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے انھیں اطلاعات فراہم کی جاسکیں اور ان کے ساتھ تال میل پیدا کیا جاسکے۔ یہ پورٹل  ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کا قطعی ورژن شروعات کے لیے 15 مئی 2021 تک تیار ہوجائے گا۔ اس کا ویب پیج علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا اور موبائل ایپ مناسب وقت  پر شروع کیا جائے گا۔

اس کے لیے انویسٹ انڈیا میں پورٹل کے سلسلے میں سرمایہ کاری کو ڈیجیٹل اعتبار سے فروغ دینے اور اس میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک مخصوص ٹیم ہوگی جو  انویسٹ انڈیا کے ماہرین کے ساتھ داخلی سرمایہ کاروں کے براہ راست رابطے   یا ان کے ساتھ میٹنگوں کی درخواست میں آسانی پیدا کرے گی اور ان کےسرمایہ کاری / کاروبار میں آسانی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرے گی ۔یہ ٹیم ڈیجیٹل اعتبار سے بھارت میں ان کے پورے کاروباری سفر کے دوران سرمایہ کاروں کی مدد کرے گی اور انھیں ہر طرح کی معلومات دستیاب کرانے میں مدد کرے گی۔ یہ معلومات سرمایہ کاری کے موقع کو تلاش کرنے سے لے کر ترغیبات کا پتہ لگانے اور ان کے کاروبار پر لگنے والے ٹیکسوں وغیرہ  کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے تک ہوگی۔ ا س کے علاوہ بھارت میں کاروبار کرنے میں مددفنڈنگ کے ذرائع ، خام مال کی فراہمی کے بارے میں معلومات ، تربیت، انتظامی ضرورتوں اور ٹینڈر کے بارے  میں معلومات  فراہم کی جائے گی۔ یہ انتہائی اہم ڈیجیٹل کوششوں میں سے ایک ہے جو سرمایہ کار کی خصوصی دلچسپی کو نشانہ بناکر کی جارہی ہیں اور جن  کا مقصد  کاروبار کے ان کے سفر کے دوران تیزی سے کلیئرنس اور اجازت ملنے پر محیط ہے۔

آتم نربھر نویشک متر پورٹل کی خصوصیات اس طرح ہوں گی:

  • مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے پالیسیوں اور نئے ا قدامات کے بارے میں تازہ یومیہ معلومات اس پورٹل پر فراہم کی جائیں گی۔
  • انویسٹ انڈیا کے ماہرین کے ساتھ آمنے سامنے کی میٹنگوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے  اندرون ملک سرمایہ کاروں اور ان کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • سوالوں کا جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ۔
  • تمام ایم ایس ایم ای پورٹلوں مثلاً چمپئنس پورٹل، ایم ایس ایم ای سمادھان، ایم ایس ایم ای سمپرک وغیرہ تک رسائی کے لیے ون اسٹاپ شاپ۔
  • اپنے کاروبار کے لیے درکار منظوریوں، لائسنسوں اور کلیئرنسوں کے لیے معلومات۔
  • مختلف سیکٹروں اور ریاستوں میں ترغیبات اور اسکیمیں تلاش کیجیے اور دوسروں کے ساتھ اس کا موازنہ کیجیے۔
  • سامان تیار کرنے والے کلسٹروں  اور زمین کی فراہمی کے سلسلےمیں معلومات۔
  • مختلف سیکٹروں، ذیلی سیکٹروں اور ریاستوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش۔
  • انڈیا پروسیزرس (ایک کے بعد ایک حل) میں کاروبار کرنے کا جائزہ لیجیے۔
  • بھارت میں بونڈیڈ مینوفیکچرنگ اسکیم کے بارےمیں معلومات اور  مدد۔
  • بھارت میں لاگو ہونے والے ٹیکسوں اور ٹیکس نظام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے۔
  • برآمدات کو فروغ دینے والی کونسلوں  اور ایوان صنعت کے بی2 بی  پلیٹ فارموں کے بارے میں معلومات۔
  • سنگل پلیٹ فارم مثلاً مرکزی وزارتوں، صنعتی ایسوسی ایشنوں، ریاستی محکموں کے ساتھ  مختلف ساجھے داروں کا رابطہ۔
  • بھارت سرکار کے ٹینڈر پورٹل سے سلسلہ جوڑ کر تمام مرکزی اور ریاستی ٹینڈروں کے بارےمیں معلومات حاصل کیجیے۔
  • تمام ریاستوں، ان کی پالیسیوں، اپنی منظوریوں کے بارے میں معلومات ،محکموں اور اہم افسران کے ساتھ رابطے کے لیے معلومات۔
  • پلیٹ فارم کو دوسرے اقدامات مثلاً نیشنل سنگل ونڈو، اسٹارٹ ا پ انڈیا، او ڈی او پی، پی ایم جی، این آئی پی وغیرہ کے ساتھ پلیٹ فارم کا سلسلہ جوڑنا۔

یہ پروجیکٹ ’’انویسٹ انڈیا‘‘ ایجنسی کے تحت ہے جو بھارت سرکار کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے محکمے کے تحت 2009 میں غیر منافع بخش  وینچر کے طور پر  قائم کی گئی تھی۔

چار مارچ 2021 تک انویسٹ انڈیا کے سرمایہ کاری سے متعلق ماہرین نے 234399  اندرون ملک کمپنیوں کی کاروباری درخواستوں میں آسانی پیدا کی ہے۔ اندرون ملک سرمایہ کاروں کے لیے آسانی پیدا کرنا انویسٹ انڈیا کا ایک خصوصی شعبہ ہے۔ اور اس میں تمام سرمایہ کار شامل ہیں۔ فی الوقت بہت سی داخلی کمپنیوں کے پاس ایک خصوصی ریلیشن شپ مینیجر موجود  ہے۔اور 31725 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری میں آسانی زیر غور ہے نیز 9375 کروڑ روپئے  کی اصل سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل میں 77213 لوگوں کو روزگار فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

جہاں تک عالمی سرمایہ کاروں کی حمایت کا تعلق ہے  انویسٹ انڈیا نے 162 ملکوں کی 29812 عالمی کاروباری درخواستوں کو منظور کیاہے۔ انویسٹ انڈیا کی ٹیم 1384  کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہےجن میں سے 601 کیسوں کو آر ایم ایس فراہم کیے گئے ہیں۔ عالمی کمپنیوں کی تخمیناً سرمایہ کاری 153.7 ارب امریکی ڈالر ہے جس میں سے 28.75 ارب امریکی ڈالر کی اصل سرمایہ کاری ہے۔ان کمپنیوں نے 4 مارچ 2021 تک روزگار کے 2991626 روزگار کا اشارہ دیا ہے اور 338685  ا صل روزگار دیئے ہیں۔  انویسٹ انڈیا کا یو این سی ٹی اے ڈی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرتی  ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2457



(Release ID: 1704482) Visitor Counter : 335