نیتی آیوگ
بھارت کے ڈیپ –ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کیلئے اٹل انوویشن مشن نےمیتھ ورکس کے ساتھ شراکت داری کی
Posted On:
02 MAR 2021 7:16PM by PIB Delhi
نئی دلی، 2؍مارچ، نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)نے بھارت کے ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے سائنسدانوں اور انجینئروں کے لئے میتھ میٹیکل کمپیوٹنگ سافٹ ویئر تیار کرنے والے میتھ ورکس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
اس شراکت داری میں اے آئی ایم سے مدد حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس کو اسٹیپس آف آرٹ میتھ ورکس ٹولز (میٹ لیب اور سائمولنک سمیت )، انجینئرنگ تعاون، آن لائن تربیت اور میٹ لیب کمیونٹی تک رسائی حاصل ہوگی اور ان کی گھریلو اور عالمی ریچ کے ذریعے اسٹارٹ اپ پروڈکٹ کے بارے میں بیداری پھیلانے کا موقع ملے گا۔ ان فائدوں کا مقصد اختراع کو فروغ دینا اور ابتدائی مرحلے والی ان کمپنیوں کے پروڈکٹ کو فروغ دینا ہے۔
میتھ ورکس پروڈکٹ پورٹ فولیو میں میٹ لیب کمپیوٹنگ پلیٹ فارم اور سیمو لنک شامل ہے، جو کہ 100+ ٹول باکسز اور اسپیسلائزڈ پروڈکٹ کے علاوہ سیمولیشن اور ماڈل بیسڈ ڈیزائن کے لئے ایک بلاک ڈائی گرام انوائرنمنٹ ہے۔
ان ٹولز کو اسمارٹ الیکٹرانک اور انجینئرنگ ڈیزائن مینو فیکچرنگ ، الیکٹری فکیشن، سیمولیشن، وائر لیس کمیونکیشن وغیرہ سمیت مختلف اپلی کیشن کے شعبوں میں بہت سی صنعتوں کے ذریعے اختیار کیا گیا ہے۔ میتھ ورکس کا منصوبہ انکیوبیٹرس اور اسٹارٹ اپس کو مختلف موزوں موضوعات کے بارے میں تربیت دینے اور تعاون فراہم کرانے کے لئے معلومات کے تبادلے کے کئی اجلاس منعقد کرنے کا ہے۔
اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر جناب آر رمانن نے کہا کہ ‘‘ ہمیں خوشی ہے کہ میتھ ورکس ہمارے اختراعی شراکت دار ہیں۔ انکیوبیٹرس اور اسٹارٹ اپس اس شراکت داری سے فائدہ اٹھائیں گے، کیونکہ خصوصی طور پر ٹیکنیکل کمپیوٹنگ، انجینئرنگ ڈیزائن اور مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعات کے شعبوں میں میتھ ورکس کی ٹیکنالوجی اور ڈومین مہارت سے ہم فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ شراکت داری کر کےاے آئی ایم اسٹارٹ اپ دنیا کی مہارت اور برقرار رہنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا۔ ہم بھارت کے اختراعی ایکو سسٹم کو تقویت پہنچانے کے نئے شعبوں کا بھی پتہ لگائیں گے۔
میتھ ورکس انڈیا کنٹری منیجر – سیلس اینڈ سروس سنیل موٹوانی نے کہا کہ ‘‘بھارت میں صنعت کاری کے ایکو سسٹم کے مدد کرنے کے اس سفر میں اے آئی ایم کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے۔ ہم ملک بھر میں واقع اے آئی ایم کے اسٹارٹ اپس کو اپنے صنعتی معیاری ٹولز فراہم کرائیں گے۔ ’’
یہ اعلان اے آئی ایم ، نیتی آیوگ، میتھ ورکس، اے آئی ایم کا تعاون حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس ، اے آئی ایم کا تعاون حاصل کرنے والے انکیوبیٹرس کے افسروں کی شرکت میں منعقد کئے گئے ایک ورچوول پروگرام کے ایک حصے طور پر کیا گیا۔
میتھ ورکس میتھ میٹیکل کمپیوٹنگ سافٹ ویئر کا ایک ممتاز ڈیولپر ہے۔ دنیا بھر کے انجینئر اور سائنسداں آٹوموٹیو ، ایرو اسپیس ، الیکٹرانکس ، قابل تجدید توانائی ، مالیاتی خدمات، بایوٹیک اور دیگر صنعتوں میں تحقیق ، اختراع اور ڈیولپمنٹ کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے شہرت یافتہ ان پروڈکٹس پر اعتماد کرتےہیں۔ میتھ ورکس دنیا بھر میں 3ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس او ر300 ایکسی لیریٹرز کو مدد فراہم کراتی ہے۔
*************
( ش ح ۔ا گ۔ ک ا)
U. No. 2447
(Release ID: 1704311)
Visitor Counter : 126