وزارات ثقافت

نوجوان فنکاروں کو وظیفوں کی فراہمی

Posted On: 09 MAR 2021 5:37PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  :

وزارت ثقافت روایتی فنون کی شکلوں سمیت  مختلف ثقافتی شعبوں کے نوجوان فنکاروں کو وظائف دینے کے لئے ’ مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کو وظائف (ایس وائی اے)‘ کی اسکیم  نافذ کررہی ہے تاکہ  یہ فنکار  اپنے متعلقہ شعبوں میں ایڈوانس ٹریننگ حاصل کرسکیں۔  اس اسکیم کے تحت  ماہانہ 5000 روپئے کاوظیفہ منتخب اسکالرس کو یکساں6 مہینے کی قسط پر  دوسال کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔  منتخب اسکالرس کی عمر 18 سال سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور  وہ کسی گرو (استاد) کے پاس یا  ادارہ میں کم از کم پانچ سال سے زیرتربیت ہوں۔اسکالرس کا انتخاب وزارت کے ذریعہ  قائم کی گئی وظیفہ کےلئے ماہرین کی کمیٹی  کےسامنے ذاتی انٹرویو کے بعد کیا جاتا ہے۔

’ مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کو وظائف (ایس وائی اے)‘ وزارت کی  ’ فن و ثقافت کے فروغ کے لئے اسکالرشپ اور فیلو شپ کی اسکیم‘ کی تین ذیلی اسکیموں میں سے ایک ہے۔مذکورہ اسکیم کے تینوں عناصر کے لئے مالی سال 21-2020 میں  15.83 کروڑ روپئے  کی رقم مختص کی گئی ہے ، جس میں ’ مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کو وظائف (ایس وائی اے)‘ بھی شامل ہے۔

 گزشتہ بیچ سال : 17-2016، 18-2017 اور 19-2018 میں  بالترتیب 312، 315 اور 384 نوجوان فنکاروں کو وظیفے دیئے گئے۔

******

ش  ح ۔ق ت۔ ف ر

U-NO.2439



(Release ID: 1704290) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Punjabi