وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے مہم کا آغاز کیا
وزارت نے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسٹیکہولڈروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے
کمیٹی بیداری پیدا کرنے کے لیے نئی منزلوں اور مقامات کی نشاندہی کرے گی، ضروری مہارتیں فراہم کرنے کے لے ورکشاپ/ سیمینار کا اہتمام کرے گی
Posted On:
10 MAR 2021 4:15PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ (این ای آر) متنوعسیاحتیمقامات کا مرکز ہے اور ہر ریاست کی اپنی الگ خصوصیات ہیں۔ وزارت سیاحت شمال مشرقی ریاستوں کے لیے سیاحت کی ترقی اور فروغ پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ مخصوص مقام/ منزل کی مجموعی ترقی کے لیے، وزارت سیاحت اپنی مختلف اسکیموں جیسے سودیش درشن، پرشاد، وغیرہ کے تحت شمال مشرقی علاقوں کو مالی اعانت فراہم کرتی ہے جس میں ٹورسٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، میلوں/ تہواروں کا پروموشن، خطے میں سیاحت سے متعلق تقریبات، تشہیری مہم وغیرہ کے لیے اعانت شامل ہے۔
وزارت سیاحت نے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ڈجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر مہم کا آغاز کیا ہے۔ شمال مشرقی خطے کو زیادہ جارحانہ طور پر فروغ دینے کے لیے، وزارت سیاحت نےاین ای آر میں سرگرم اسٹیکہولڈروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جن کی توجہ شمال مشرق کی ترقی، نئی منزلوں کی نشاندہی کرنا، ان کے آس پاس ک جگہوں کے سفر کا منصوبہ تیار کرنا، ایسی جگہوں کی نشاندہی کرنا جہاں بیداری پیدا کرنے، مقامی اسٹیکہولڈروں کو ضروری مہارت مہیا کرنے کے سلسلے میں ورکشاپ/ سیمینار کرنے کے لے پروگرام منعقد کیے جاسکتے ہیں۔
انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم) شمال مشرقی علاقے میں وزارت سیاحت کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک سالانہ تقریب ہے جس کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ سال 2013 سے اب تک، مشرقی خطے کی مختلف ریاستوں میں آئی ٹی ایم کے مجموعی طور پر 8 ایڈیشن منعقد ہوچکے ہیں۔ اپریل 2020 سے، دیکھو اپنا دیش مہم کے تحت، وزارت سیاحت این ای آر سمیت مختلف ٹورزم پروڈکٹس پر ویبینار منعقد کر رہی ہے اور کچھ ویبینار شمال مشرقی خطے کے لیے وقف کیے گئے تھے۔ 13 مارچ 2021 کو ہونے والا ویبینار شمال مشرقی خطے کے پکوانوں کے موضوع پر ہوگا۔
وزارت سیاحت کا ایک اہم قدم سیاحت کے انفراسٹرکچر اور کسی منزل کے رابطہ کو بڑھانا ہے جو ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی، حکومت ہند نے علاقائی رابطوں کی اسکیم (آر سی ایس)- اڑے دیش کا عام ناگرک (اڑان) شروع کی ہے، جس کا بنیادی مقصد علاقائی ہوائی رابطے کو سستا بنا کر سہولت فراہم کرنا ہے اور وزارت سیاحت کی سفارش پر، RCS-UDAN 3.0 کے تحت 46سیاحتی راستوں اور RCS UDAN -4 کے تحت 78 راستوں کو شامل کیا گیا ہے۔
دیکھو اپنا دیش اقدام کے تحت اس خوبصورت خطے کی منفرد سیاحتی مصنوعات اور مقامات کی نمائش کے لیے وزارت باقاعدہ پروموشنل مہم اور ایونٹس کا اہتمام کرتی ہے۔ اس پس منظر میں، گواہاٹی (وزارت سیاحت کا فیلڈ آفس) نے 7 سے 17 مارچ 2021 تک ”دیکھو اپنا دیش“ اور ”فٹ انڈیا“ کی ٹیگ لائن کے تحت ایک ایونٹ ”1000 بار دیکھو-نارتھ ایسٹ دیکھو“ کا انعقاد کیا ہے۔ اس سرگرمی کے ایک حصے کے طور پر، ایک تنہا سائکل سوار شری سنجے بہادر پورے آسام میں سائیکل کے ذریعہ 1000 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ وہ اپنا سفر 7 مارچ کو برہمپتر ندی کے ساحل پر بیر لچھت گھاٹ سے شروع کریں گے، اور 17 مارچ، 2021 کو خانپارہ میں اپنا سفر ختم کرنے سے پہلے نگاؤں، ڈیر گاؤں، شو ساگر، دولیاجان، ڈبروگڑھ، نارتھلکھیم پور، بشوناتھچریالی اور ڈھیکیاجولی کا سفر کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزارت مشرقی خطے کی تمام 7 ریاستوں اور سکم کے کم معروفمقامات کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی پروگراموں اور لائیو شوز کا اہتمام کرے گی۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2381
(Release ID: 1704266)
Visitor Counter : 134