وزارت دفاع

ماریشش کے قومی دن کی تقریبات کے لئے ہندستانی بحریہ کے جہاز شاردُل کی پورٹ لوئس میں آمد

Posted On: 11 MAR 2021 6:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 مارچ 2021: ہندستانی بحریہ (آئی این) کے اولین تربیتی دستے کا جہاز آئی این ایس شاردُل بحر ہند کے جنوبی ممالک میں بیرون ملک تعیناتی کے  حصے کے طور پر 10 سے 13 مارچ 2021  ماریشیس کے پورٹ لوئس  کے دورے پر ہے۔ یہ جہاز اپنی تعیناتی کے حصے کے طور پر ماریشین نیشنل کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر ماریشس کی ای ای زیڈ نگرانی کرے گا۔ پورٹ کال کے دوران یہ جہاز  12 مارچ 2021 کو ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں بھی حصہ لے گا۔

ماریشش کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کے جہاز کا ماریشیس کا دورہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات اور مضبوط دوستی کو اجاگر کرتا ہے۔اس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور دونوں ممالک کے مابین بحری سلامتی کے تعاون کو بڑھانا ہے۔

یہ جہاز درون ملک گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) کلکتہ میں تیار کیا گیا تھا اور 2007 میں اسے ہندستانی بحریہ میں شامل کیا گیاتھا۔ آئی این ایس شاردُل ایک ایسا جنگی جہاز ہے جو جنگی ٹینکوں اور فوجی دستوں کے علاوہ ایک مربوط ہیلی کاپٹر لے جانے کے قابل ہے۔ اس بحری جہاز نے ماضی قریب  میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد قدرتی تباہی برپا ہونے پر راحت رسانی (یچ اے ڈی آر) کی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں  مارچ 2020 میں قحط زدہ مدغاسکر کو 600 ٹن غذائی اجناس کی فراہمی اور عالمی وبا کوویڈ 19 کے دوران جون 2020 میں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے انخلا کے لئے آپریشن سمندرا سیٹو قابل ذکر طور پر شامل ہیں۔

PIC(1)ANZS.jpeg

****

U.No. 2428

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1704261) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi